Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشوریا رائے کی فلم پونیئن سیلون کا فرسٹ لک ریلیز

ایشوریا پونیئن سیلون

فلمی ڈسک، 21 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایشوریا رائے بچن نے اپنی اگلی فلم پونیئن سیلون کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا ہے- اس تامل فلم کو منی رتنم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

ایشوریا نے پیر کو دیر شام فلم کا فرسٹ لک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔ اسکے ساتھ انہوں نے لکھا ۔ منی رتنم کی پی ایس۔1 کے ساتھ سنہرا دور کا آغاز ہورہا ہے۔

ایشوریا کے سوشل میڈیا پر پوسٹر شیئر کرنے کے بعد سے ہی انکے فینس کے درمیان جوش پیدا ہوگیا ہے اور اس پوسٹر کو زبردست رسپانس بھی مل رہا ہے-

 

بتادیں کہ پی ایس۔1 تاریخی فلم ہے ، جو تامل میں بنائی جارہی ہے۔ اس فلم کو مدارس ٹاکیز بنا رہا ہے۔ فلم میں تامل کے مشہور ایکٹر وکرم لیڈ رول میں ہے۔

وکرم اور ایشوریا اس سے پہلے منی رتنم کی فلم راون میں ساتھ آچکے ہیں۔ راون ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کے کیریئر کی اہم فلموں میں شامل ہے۔

بتادیں کہ ایشوریا رائے آخری بار سال 2018 میں آئی فلم فنی خان فلم میں نظر آئی تھی- ایشوریا کی اس فلم کا نام پونیئن سیلون ہے جو ایک تاریخی ڈرامہ ہے- اس طرح انکے فینس کو زبردست انداز میں دیکھ سکیں گے-

ایشوریا رائے بچن کی پونیئن سیلون کو منی رتنم ڈائریکٹ کررہے ہیں- یہ فلم منی رتنم کے اہم پروجیکٹس میں سے ایک ہے-

اس فلم پر وہ لمبے وقت سے کام کررہے ہیں اور اسکا بجٹ تقریبا 500 کروڑ روپئے بتایا جارہا ہے-

اس طرح یہ فلم تامل کی سب سے مہنگی فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے- فلم دو پارٹ میں ریلیز ہوگی اور اسکا پہلا پارٹ 2022 میں آئے گا-

فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ وکرم پربھو، کارتی ، جیم روی ، تریشا کرشنن ، ایشوریا لکشمی ، سوبھیتا اور موہن بابو نظر آئیں گے-

فلم میں میوزک اے آر رحمن کا ہے-

ایشوریا رائے بچن نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا او لکھا – سنہرا دور زندہ ہونے جارہا ہے-
منی رتنم کی پونیئن سیلون – ایشوریا کے اس اعلان کے بعد سے انکے فینس کافی پرجوش ہیں-

ایشوریا نے بیٹی آرادھیا بچن کو جنم دینے کے بعد فلم اے دل ہے مشکل اور فنی خان کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کی تھی-

بتادیں کہ ایشوریا رائے کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو ہوئی۔ ایک اداکارہ کے علاوہ ایشوریا مس ورلڈ 1994 کی فاتح بھی ہے۔

Tags:

You Might also Like