Type to search

اسپورٹس

ایشوریاپسائے نے تاریخ رقم کی، موٹراسپورٹس میں ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بنی

ہنگری،13اگسٹ(ایجنسی)بنگلور کی رہنے والی ایشوریا پسائے نے خواتین زمرے میں ایف آئی ای ورلڈکپ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ ایشوریا اسی کے ساتھ موٹراسپورٹس میں ورلڈ کپ جتنے والی پہلی ریسر بن گئی ہے۔ انہوں نے اتوار کو چمپیئن شپ کے آخری راؤنڈ میں یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔ وہ جونیئر زمرے میں بھی دوسرے مقام پر رہی۔

ایشوریا نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میں جیت حاصل کی تھی۔ پرتگال میں کھیلے گئے اگلے راؤنڈ میں وہ تیسرے ، اسپین میں کھیلے گئے راؤنڈ میں وہ پانچویں اور ہنگری میں چوتھے مقام پر رہی۔ ان سبھی کو ملا کر انہوں نے کل 65 پوائنٹس اپنے کھاتے میں ڈالے جو پرتال کی ریٹا وائرا سے صرف چار پوائنٹس زیادہ تھے۔

ایشوریا نے کہا، یہ میری زندگی کا سب سے مشکل دور ہے۔ لیکن مجھے اپنے اوپر یقین تھااور میں چھ مہینے کے بعد بائیک پر واپسی کرنے کولیکر پابندعہد تھی۔ اس لیے ورلڈ کپ جتنا میرے لیے بڑی بات ہے۔

Tags: