Type to search

بزنس

فون کال آنے پر صرف 25 سکنڈ بجے گی موبائل کی گھنٹی

 جیو کے بعد ایئرٹیل-ووڈافون نے کم کیا رنگ ٹائم

بزنس ڈسک،3اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) جیو کی طرز پر اب ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا نے انکے نیٹ ورک سے باہر جانے والی کال پر رنگ ٹائم (گھنٹی بجنے کا وقت) 30 سکنڈ سے کم کرکے 25 سکنڈ کردیا ہے۔ ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کی طرف سے اٹھائے گئے اس قدم کا ایک مقصد کال جوڑے رہنے سے وقت کے مطابق اس پر لگنے والے انٹرکنیکٹ یوزرس چارج کی قیمت گھٹانا ہے۔
کیا کیا تھا جیو نے
غور طلب ہے کہ اسکے پہلے مکیش امبانی کے کمپنی ریلائنس گروپ کی کمپنی ریلائنس جیو نے اپنے نیٹ ورک سے جانے والے آوٹ گوئنگ کال کا رنگ ٹائم 20 سے بڑھا کر 25 سکنڈ کردیا تھا۔ لیکن اس سے بھارتی ایئر ٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا جیسی دوسری کمپنیوں کی ناراضگی دور نہیں ہوئی۔ کیونکہ وہ کم سے کم 30 سکنڈ رنگ ٹائم رکھنے کی مانگ پر اڑی تھی۔
ٹیلی کام کمپنیوں نے دی تھی وارننگ
ائیرٹیل نے حال ہی میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو ایک خط لکھ کر متنبہ دیا تھا کہ اگر جیو کی رنگ ٹائم برقرار رہی تو دوسری ٹیلی کام کمپنیاں بھی آوٹ گوئنگ کال کے لیے رنگ وقت کو کم کرکے 20 سکنڈ کرسکتی ہے۔ ائیرٹیل نے ٹرائی سے درخواست کیا تھا کہ وہ جیو سے رنگ ٹائم بڑھانے کو کہے۔
کیا ہے آئی یو سی؟
انٹرکنیٹ یوزرس چارج کسی ایک نیٹ ورک کو دوسرے نیٹ ورک کی طرف سے دی جانے والی سرویس پر دیا جاتا ہے اس میں جس نیٹ ورک سے کال کی جاتی ہے وہ کال پہچانے والے نیٹ ورک کو یہ چارج ادا کرتا ہے۔

Tags:

You Might also Like