Type to search

بزنس

ایئرٹیل صارفین کے لئے خوشخبری ، فری رہے گی لامحدود کالنگ

بزنس ڈسک،12اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ایئر ٹیل یوزرس کے لیے خوشخبری ہے ۔ ووڈا فون کے بعد ایئرٹیل نے اعلان کیاہ ے کہ وہ اپنے یوزرس سے انٹرکنیکٹ یوزرس چارج (آئی یو سی) نہیں لے گا۔ یعنی ایئرٹیل کے یوزرس کو کسی دوسرے ٹیلی کام آپریٹر کے نمبروں پر کال لگانے کے کوئی پیسے نہیں لگیں گے۔

انٹرکنیٹکٹ یوزس چارج یعنی کی پچھلے دونوں سےکافی بحث ہے۔ اسکی شروعات تب ہوئی جب 9 اکتوبر کو ریلائنس جیو نے کہا کہ اب وہ یوزرس کے لیے فری کالنگ سہولت ختم کررہا ہے۔ جیو نے اس اعلان کے بعد 10 اکتوبر سے دوسرے نیٹ ورکس پر کی جانے والی کالس کےلیے 6 پیسے فی منٹ شرح سے چارج کرنا شروع کردیا ہے۔ 6 پیسے فی سکند لگانے والے آئی یو سی سبسکرائبرس کو نئے چارج کے بعد دینا ہوگا ۔ جیو کے اس قدم سے یوزرس کو کافی جھٹکا لگا ہے۔

وہیں ایئر ٹیل اور ووڈا فون ۔ آئیڈیا جیسی کمپنیاں اسے بزنس میں آگے نکلنے کے لیے ملے ایک موقع کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جیو کی طرف سے فری کالنگ ختم کیے جانے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایئر ٹیل نے ایک ٹیوٹ کیا۔ اس ٹیوٹ میں ایئر ٹیل نے کہا کچھ کے لیے لامحدود کالنگ کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے لیے وائس کالس کا مطلب ہمیشہ سچ میں لامحدود وائس کالس ہی رہا ہے۔ ابھی ایئرٹیل پر سوئچ کریں۔

For some, unlimited means something else. For us, unlimited voice calls have always meant truly unlimited voice cal… https://t.co/4CeKFnnE73

— airtel India (@airtelindia) 1570722620000

Tags:

You Might also Like