Type to search

بزنس

ایئر ایشیا انڈیا نے سبھی 21 جگہوں کی گھریلو اڑانوں کے لیے شروع کی بکنگ

بزنس ڈسک،24مئی(بھاشا) سستی ہوائی سرویس دینے والی کمپنی ایئرایشیا انڈیا نے اپنی سبھی 21 مقامات کی اڑانوں کے لیے بکنگ شروع کردی ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ ملک میں 25مئی سے جہاز خدمات شروع ہونے کی وجہ سے لیا ہے۔ کمپنی کو جاری ایک ریلیز میں کہا کہ محفوظ سفر کے لیے وہ سبھی ہدایات اور معیاری آپریٹینگ طریقہ کار پر عمل کرئے گی۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سنیل بھاسکرن نے کہا کہ وہ حکومت کے سبھی متعلیقین کے ساتھ ملکر کام کرنے اور نئے پروٹوکول کے تحت گھریلو اڑانوں کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ عملہ اور مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریٹینگ کیا جائے گا۔

ریلیز کے مطابق مسافروں کو لازمی طور پر ویب چیک ان کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ہوائی اڈے پر آنے سے پہلے آروگیا سیتو ایپ کو ڈالنا اور سلیف ڈیکلریشن لیٹر کو پورا بھرنا ہوگا۔ مسافروں کو سفر سے دو سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر آنے کی صلاح بھی دی جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like