Type to search

قومی

پائلٹ نکلا کوویڈ 19 مثبت، روس جا رہا ایئر انڈیا طیارہ آدھے راستے سے واپس لوٹا

air india

نئی دہلی،30مئی(پی ٹی آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے ماسکو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز ہفتہ کو واپس دہلی آگئی- دراصل ، دہلی سے ماسکو جانے والی فلائٹ اس وقت آدھے راستے سے واپس آگئی جب گراؤنڈ اسٹاف کو پتہ چلا کہ جہاز میں سوار پائلٹ میں سے ایک کورونا مثبت پایا گیا ہے- ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا ہے کہ طیارہ واپس آنے کے بعد “خامی” کی جانچ کے لیے حکم دیا گیا ہے-

ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے ہفتے کی صبح ماسکو کے لئے پرواز بھری تھی۔ اس طیارے میں دہلی این سی آر اور راجستھان کے لوگوں کو روس سے واپس لایا جانا تھا۔ راستے میں پائلٹ کو اطلاع دی گئی کہ اس کی کووڈ -19 رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے بعد طیارے کو آدھے راستے سے واپس لوٹا لیا گیا۔ ابھی طیارے کو مکمل طور جراثیم سے پاک کرنے کے بعد نئے عملے کے ساتھ ماسکو بھیجا جائے گا۔

ایئر انڈیا کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ، “وندے بھارت مشن کے تحت ، ایئر انڈیا کا A-320 نیا طیارہ ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لئے ماسکو جارہا تھا۔ طیارہ ازبکستان کے فضائی حدود میں پہنچا تھا کہ حکام کو پتہ چلا کہ جہاز میں سوار ایک پائلٹ کورونا وائرس انفکشن ہے۔

Tags:

You Might also Like