Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایئرانڈیا ریکروٹمنٹ 2020: ایئرانڈیا میں نکلی 160خالی آسامیوں پر بھرتی، واک۔ان انٹرویو کے ذریعہ ہوگا سلیکشن

air india

کیریئر ڈسک،28فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایئرانڈیا ایئرپورٹ سرویس لمیٹیڈ نے 160 عہدوں پر بھرتیاں ہونی ہے، ان میں ڈیوٹی مینجر، ڈیوٹی آفیسر، جونیئر ایگزیکٹو، کسٹمر ایجنٹ، اسسٹنٹ سمیت دیگر کئی عہدے شامل ہے۔ ان عہدوں پر انتخاب کے لیے واک ان انٹرویو ہوگا۔ یہ بھرتیاں ممبئی اسٹیشن کے لیے معاہدہ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ انٹرویو کا انعقاد عہدوں کے مطابق 10 اور 11 مارچ 2020 کو ہوگا، بھرتی کے متعلق معلومات نیچے دی گئی ہے۔

عہدے کے نام :ڈیوٹی مینجر، ڈیوٹی آفیسر ، جونیئر ایگزیکٹو، کسٹمر ایجنٹ، اسسٹنٹ اور دیر۔

کل عہدوں کی تعداد: 160 عہدے

اہلیت: ذیادہ تر عہدوں پر گریجویٹ درخواست کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ الگ الگ عہدوں پر الگ الگ اہلیت تعین کی گئی ہے۔ اہلیت کے متعلق میں ذیادہ معلوماتت کے لیے آفیشل نوٹیفیکشن دیکھیے۔

انتخاب کا عمل: امیدواروں کا انتخاب واک۔ ان انٹرویو /اسکریننگ اور گروپ ڈسکشن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

درخواست فیس: جنرل اور او بی سی کے لیے 500 روپے درخواست فیس ہے۔ وہیں، اس سی اور ایس ٹی زمرے کے امیدواروں کو قابل ادائیگی نہیں ہے۔ فیس کی ادائیگی ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعہ کی جائے گی۔

یہاں ہوگا واک۔ ان: سسٹم اینڈ ڈریننگ ڈویژن، سکنڈ فلور، جی ایس ڈی کامپلکس ، سحر پولیس اسٹیشن کے پاس، ایئرپورٹ گیٹ نمبر 5، اندھیری۔ای، ممبئی 400099۔

ایسے کریں درخواست: درخواست کرنے کے لیے اہل امیدوار نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔ یا آپ کے براؤزر میں لنک کاپپی پیسٹ کریں۔

http://www.airindia.in/writereaddata/Portal/career/875_1_AIATSL-ADVT-WR-BOM-AI-APS.pdf

Tags:

You Might also Like