Type to search

ٹی وی اور فلم

تارا سوتاریہ اور آہان شیٹی کی فلم تڑپ کا پوسٹر ریلیز، ستمبر میں ہوگی ریلیز

فلم تڑپ

فلمی ڈسک، 3 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی بڑی فلموں کو لیکر زبردست بحث چل رہی ہے- کئی فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہے- تو کئی فلموں کی شوٹنگ چل رہی ہے- اس بار فلم تڑپ کی ریلیز تاریخ سامنے آئی ہے۔

اس درمیان سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی نے بالی ووڈ میں زبردست انٹری کے لیے تیار ہے- انکی آنے والی فلم کا پوسٹر اکشے کمار نے شیئر کیا ہے-

 

پوسٹر دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم رومانس اور ایکشن سے بھری ہے- اس فلم میں آہان کا پہلا لک فینس کو خوب پسند آرہا ہے-

آہان فلم میں لیڈ رول پلے کررہے ہیں اور تارا سوتاریہ- پوسٹر میں آہان باییک پر لیٹے سگریٹ پیتے نظر آئے-

اداکارہ تارا سوتاریہ اور اداکار آہان شیٹی اپنی آنے والی فلم تڑپ کو ستمبر 24 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کو تیار ہے- بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اس فلم کا پوسٹر اور ریلیز تاریخ اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے-

تارا سوتاریہ اور اداکار آہان شیٹی نے بھی انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے- جس میں آہان تارا کے گلے لگتے دیکھائی دیے-

تارا سوتاریہ نے پوسٹر کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا- یہ پیار کی تڑپ ، اب انجام تک لے جائے گی- ساجد نانڈیاوالا کی فلم تڑپ-ان انٹرڈیبل لو اسٹوری کے میجک کا تجربہ لیں- فلم 24 ستمبر 2021 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے بالکل تیار ہے-

آہان نے وہیں پوسٹر شیئر کیا اور ڈیبیو کے لیے ملن لتھوریا کا شکریہ ادا کیا-
بتادیں کہ فلم ترپ سال 2018 میں آئی تیلگو ہٹ فلم “آر ایکس 100” کا آفیشل ریمیک ہے- فلم کو ملن لتھوریا نے ہدایت دی اور ساجد نے پروڈیوس کیا ہے-

تیلگو فلم آر ایکس 100 باکس آفس پر زبردست ہٹ رہی تھی اور ایسے میں مانا جارہا ہے کہ اس فلم کو عوام کا زبردست ردعمل ملے گا-

فلم میں کارتیک اور پائل راجپوت کی جوڑی تھی اور تڑپ میں آہان اور تارا سوتاریہ تلیڈ رول میں ہے-

آہان اس فلم میں اپنے کردار کے لیے خوب محنت کی ہے اور دیکھنا ہوگا کہ والد سنیل کی طرح انکا یہ انداز ناظرین کو کتنا پسند آئے گا-

فلم تڑپ میں آہان شیٹی شیو کپور کے رول میں نظر آئیں گے ، ایسے ہی تارا نے میشکا نارائن، سکندر کھیر نے رنجیت رانے، شرت سکسینہ نے وشواناتھ نارائن، اظمیر خان نے جئے، سنیل شیٹی نے لکشمن کپور۔ شیو اور روہن کے والد، نے کردار نبھائیں ہیں۔

بتادیں کہ اس سے پہلے آہان کی بہن اتھیا شیٹی کو سلمان خان نے اپنے پروڈکشن کی فلم میں سورج پنچولی کے ساتھ لانچ کیا تھا- حالانکہ وہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں رہی-

آہان شیٹی کی پیدائش 15 جنوری 1996 کو ممبئی میں ہوئی اور ممبئی میں ہی پرورش پائی لیکن انہوں نے اپنے اداکاری کی پڑھائی امریکہ میں کی-

Tags:

You Might also Like