Type to search

ٹی وی اور فلم

کنیکا کپور نے کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد شیئر کی پہلی فوٹو، والدین کے نظر آئی

kanika-kapoor-parents

فلمی ڈسک،27اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور پچھلے دنوں کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھی۔ دراصل بتادیں، سنگر کنیکا کپور لندن سے واپس لوٹی تھی۔ جس کے بعد وہ پارٹیوں میں شامل ہوئی۔ حالانکہ بعد میں کنیکا کپور جب کورونا مثبت پائی گئی تو انہیں لکھنؤ کے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

All you need is a warm smile, a warm heart and a warm cup of tea ☕️ #familytime #lucknowdiaries #stayhomestaysafe

A post shared by Kanika Kapoor (@kanik4kapoor) on

 

کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد سنگر کے اوپر معلومات چھپانے کا اور جان بجھ کر لوگوں میں اس وائرس کو متاثرہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ لیکن ان سب کے باوجود اداکارہ آخر کار اس خطرناک وائرس سے ابھرنے میں کامیاب رہی۔

اب حال ہی میں سنگر کنیکا کپور نے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی فوٹو انسٹاگرام پر فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کنیکا اپنے والدین کے ساتھ آرام سے بیٹھ کر چائے پیتی نظر آرہی ہے۔ اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے کنیکا کپور نے کیپشن میں لکھا، آپ کو بس ایک پیاری مسکان، ایک پیار دل، اور ایک گرم چائے کے کپ کی ضرورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Stay Home Stay Safe 🙏🏼

A post shared by Kanika Kapoor (@kanik4kapoor) on

 

کنیکا کپور کے اس فوٹو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔ بتادیں کہ اس وقت کنیکا لکھنؤ میں اپنے والدین کے ساتھ وقت گذار رہی ہے۔ اس بات کی معلومات سنگر نے ایک پوسٹ کے ذریعہ دی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کورونا وائرس پھیلانے کے الزام پر بھی اپنی خاموشی توڑی تھی۔ سنگر کا یہ پوسٹ بھی خوب وائرل ہوا تھا۔

Tags:

You Might also Like