Type to search

قومی

اجمیر: مڈ ڈے میل کھانے سے 17 بچوں کی طبعیت بگڑی، ہاسپٹل میں شریک

اجمیر،23فروری(اے این آئی) راجستھان کے اجمیر کے ارجن پورا کے سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 17بچوں کی طبعیت بگڑ گئی۔ بچوں کو علاج کے لیے اجمیر کے جے ایل این ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ بچوں کو فوڈ پوائزننگ ہونے کی خبر لگنے کے بعد ہاسپٹل انتظامیہ فوری حرکت میں آیا اور انکا علاج شروع کیا گیا۔ مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں کو الٹی۔دست ہونے لگے تھے۔ بچوں کو ہاسپٹل میں شریک کرکے ابتدائی علاج طبی علاج شروع کیا گیا ہے۔

@ANI
Rajasthan: 17 students of a government school in Ajmer’s Arjanpura fell ill after consuming mid-day meal. KK Seni, CMHO says, “Children were rushed to hospital and are stable now. Food Safety officer was sent to take the food samples of the meal. We are looking further into it”.

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سبھی بچے خطرے سے باہر ہے۔ اس معاملے میں سرپنچ نے اسکول پر بچوں کو غیر تغذیہ بخش کھلانے کا الزام لگاتے ہوئے مناسب کاروائی کی مانگ کی ہے۔ ارجن پورا سرپنچ شکتی سنگھ راوت نے بتایا کہ بچوں کی طبعیت اسکول میں بگڑی تھی لیکن پرنسپل موقع پر موجود نہیں تھے۔ بچوں کو کس طرح کا کھانا دیا گیا اسکی جانچ ہونی چاہیئے ، اس معاملے میں جو بھی قصور وار ہو ان پر ٹھوس کاروائی ہونی چاہیئے۔ اس معاملے میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کو بھی شکایت دی گئی ہے۔