Type to search

ٹی وی اور فلم

انگریزی میڈیم کے بعد آرہی ہے چائنیز میڈیم

فلمی ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی میڈیم اور انگریزی میڈیم کے بعد آنے والے وقت میں ناظرین کو تفریح کرنے کے لیے چائنیز میڈیم دستک دے سکتی ہے- سال 2017 میں آئی فلم ہندی میڈیم نے چین میں بہترین مظاہرہ کیا، جسے دیکھتے ہوئے اسکے فلم ساز کافی پرجوش ہے- ایسا کہا جارہا ہے کہ شاید انگریزی میڈیم بھی کچھ مہینوں میں یہاں ریلیم ہوسکتی ہے-

اس سیریز کے پروڈیوسر دنیش نے ممبئی مرر سے ہوئی بات چیت میں کہا ، ہندی میڈیم چین میں ریلیز ہوئی اور یہ ہٹ رہی، انگریزی میڈیم بھی کچھ مہینوں میں یہاں ریلیز ہوگی- چار اپریل 2018 کو فلم کی ریلیز کے چار ہفتے بعد میں وہاں گیا ہوا تھا، وہاں کے کسی ہوٹل میں میں کھانا کھا رہا تھا، تبھی وہاں کی ایک ویٹر کو جب یہ پتہ چلا کہ ہندی میڈیم کے پروڈیوسر وہاں موجود ہے، تو وہ میرے پاس دوڑی آئی اور بتایا کہ انہوں نے اپنی بچی کے ساتھ وہ فلم دیکھی ہے اور اسکے ساتھ انہوں نے جڑا محسوس کیا ہے، اسی بات نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا-
زبان کو لیکر چینی لوگوں کی طرف سے دنیا بھر میں جس مشکل کا سامنا کیا جاتا ہے، اسکے بارے میں دنیش نے کہا، آج کے زمانے میں چینی بھی دنیا بھر میں چھائے ہوئے ہیں، اور زبان کے ساتھ اپنے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے وہ بھی اپنے بچوں کو غیرملکوں میں پڑھانے کے لیے بھیجتے ہیں، میرے خیال سے دنیا کو اب چائنیزمیڈیم کی بھی ضرورت ہے-
انگریزی میڈیم 13مارچ کو ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like