Type to search

ٹی وی اور فلم

آفتاب شیوداسانی کورونا مثبت پائے گئے

آفتاب شیودسانی کورونا

فلمی ڈسک،11ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر آفتاب شیوداسانی کورونا مثبت پائے گئے ہیں- آفتاب شیوداسانی نے خود اسکی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے- آفتاب شیوداسانی نے ٹیوٹ کیا، امید ہے کہ آپ سبھی فٹ اینڈ فائن ہونگے اور اپنا خیال اچھے سے رکھ رہے ہونگے- حال ہی میں مجھ میں خشک کھانسی اور ہلکا بخار جیسے علامات نظر آئے تھے- میں نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تھا- بدقسمتی سے میری رپورٹ مثبت آئی ہے- ڈاکٹرس نے مجھے گھر میں ہی کورنٹائن ہونے کی صلاح دی ہے-

آفتاب 25 جون 1978کو ممبئی میں پیدا ہوئے- وہ ایک فلمی اداکار ، پروڈیوسر اور ماڈل ہے جو بالی ووڈ میں اپنی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں-

آفتاب شیوداسانی نے آگے لکھا، جو حال ہی میں میرے رابطے میں آئے ہیں میں ان سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں اور محفوظ رہے، امید ہے کہ میں جلد ہی صحت یاب ہوجاؤنگا-

آفتاب شیوداسانی اگسٹ میں ہی بیٹی کے والد بنے ہیں- آفتاب نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، اوپر والے کا اشرواد سے میں اور نینا پیاری بیٹی کے والدین بن گئے ہیں- ہمارے خاندان اب 2 سے 3 ہوگیا ہے-

بتادیں کہ آفتاب نے سال 2014 میں نن دوسنج سے پرائیوٹ تقریب میں شادی کی تھی- اسکے بعد دونوں نے تین سال پہلے سال 2017 میں سری لنکا میں دوسری بات دھوم دھام سے شادی کی تھی-

بتادیں کہ آفتاب نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 1999 میں فلم مست سے کی تھی- جس میں انکے ساتھ ارمیلا ماتونڈکر بھی تھی- اسکے بعد سال 2001 میں قصور اور لو کے لیے کچھ بھی کرے گا، سال 2004 میں مستی کے علاوہ کئی فلموں میں کام کیا- اسکے باوجود انکا کیریئر کافی اتار چڑھاؤ سے بھرا رہا- یہ کہنا نہ ہوگا کہ انکے حصے ہٹ سے ذیادہ فلاپ فلمیں ہی رہی- حالانکہ آفتاب کو اسکا کوئی ملال نہیں ہے-

Tags: