Type to search

وائرل

ایکٹر آدتیہ پنچولی کی بیٹی ثنا پنچولی

ثنا پنچولی

فلمی ڈسک، 9 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں فی الحال اسٹار کڈس کا جلوہ ہے، آئے دن اسٹار کڈس نئی فلموں کے ذریعہ ڈیبیو کررہے ہیں۔ ایسے میں سے ایک آدتیہ پنچولی کا بیٹا سورج پنچولی ہے جو فلم انٹری کرچکا ہے۔ لیکن انکی بیٹی ثنا پنچولی کی انٹری نہیں ہوسکی۔

ثنا پنچولی کی پیدائش 1989 میں ہوئی – انکے والد کا نام آدتیہ پنچولی اور والدہ کا نام زرینہ وہاب ہے، انکا بھائی سورج پنچولی ہے جو ایکٹر ہے- سورج نے ہیرو فلم سے ڈیبیو کیا تھا-

  کون ہے زرینہ وہاب اور آدتیہ پنچولی

زرینہ وہاب کی پیدائش 17 جولائی 1959 کو آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے ایک مسلم گھرانے میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے تربیت لی۔ زرینہ کے تین بہنیں اور ایک بھائی ہے۔

زرینہ کئی ہندی، تیلگو ، تامل، ملیالم فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریلس میں کام کرچکی ہے۔

آدتیہ پنچولی کی پیدائش 4 جنوری 1965 کو ہوئی۔ انکے والد فلمساز راجن پنچولی اور والدہ ارونا پنچولی ہے۔ ان کی ایک بہن اور دو بھائی ہیں۔ ابتدائی تعلیم ممبئی کے سینٹ جوزف ہائی اسکول سے کی۔ انہوں نے سال 1986 میں زرینہ وہاب سے شادی کی۔

ایکٹر آدتیہ پنچولی اور انکا خاندان کسی نہ کسی وجہ سے بحث میں بنا رہتا ہے- جیا خان قتل کیس میں سورج پنچولی کا نام اچھلا تھا، وہیں آدتیہ پنچولی، کنگنا رناوت کے ساتھ اپنے افیئر کی وجہ سے سرخیوں میں رہے تھے-

تب کنگنا معاملے میں آدتیہ کی اہلیہ زرینہ وہاب انکے سپورٹ میں آئی تھی- لیکن آدتیہ کے خاندان میں ایک اور رکن ہے، جو لائم لائٹ سے دور رہتا ہے- وہ ہے آدتیہ کی بیٹی ثنا پنچولی-

 

ثنا اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی، لیکن قسمت نے انکے لیے کچھ اور ہی طے کیا ہوا تھا- پنچولی نے لاس اینجلس میں پڑھائی کی ہے، وہ بالی ووڈ میں اپنے خاندان کی طرح کیریئر بنانا چاہتی تھی-

ثنا پنچولی بے حد خوبصورت ہے، وہ کسی ماڈل یا اداکارہ سے کم نہیں لگتی، لیکن پھر بھی وہ فلموں سے دور ہے، ایسا نہیں ہے کہ ثنا نے کبھی فلموں میں آنے کے بارے میں سوچا نہیں-

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سال 2006 میں سنیل درشن، ثنا اور اپین پٹیل کو لیکر ایک فلم بنانا چاہتے تھے، مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا-

حالانکہ اپنے والد اور بھائی کی طرح وہ بھی فلموں میں ہاتھ آزمانا چاہتی تھی لیکن ایسا ہو نہیں پایا-

دراصل ثنا کو فلم میں کنگنا رناوت نے ریپلیس کردیا تھا، اس فلم کا نام رکھا گیا تھا، شکلالکا بوم بوم- یہ فلم سال 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ وہی وقت تھا، جب کنگنا اور آدتیہ پنچولی کی خبریں آئی تھی-

ثنا اس فلم سے نکلنے کے بعد، ہیروئین بننے کا خیال ذہن سے نکال دیا- وہ گوا میں ایک کامیاب ریسٹوریٹر ہے،

ثنا اپنے بھائی سورج پنچولی کے کافی قریب ہے، ثنا اور سورج کی ٹائیگر شراف اور کرشنا شراف کے ساتھ اچھی دوستی ہے- کئی بار انہیں ساتھ بھی دیکھا گیا ہے-

 

ثنا نے ایک انٹرویو میں اپنے بھائی سورج کے ساتھ اپنی باونڈنگ کے بارے میں بات کی تھی، ثنا کا کہنا تھا کہ سورج کافی کول رہتے ہیں، جبکہ وہ انکے مقابل ہیں، ثنا کا ماننا ہے کہ وہ بالکل اپنے والد کی طرح ہے، جو بہت جلدی غصہ ہوجاتے ہیں-

سورج پنچولی کی بات کریں تو وہ اب تک ہیرو، سٹلائٹ شنکر، ٹائم ٹو ڈانس میں کام کرچکے ہیں۔ انکی آنے والی فلم ہوا سنگھ ہے۔