Type to search

ٹی وی اور فلم

آدتیہ نارائن اور شویتا اگروال کے گھر آنے والا ہے ننھا مہمان

آدتیہ نارائن شویتا اگروال

فلمی ڈسک، 25 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور گلوکار ادت نارائن کے بیٹے اور ریالٹی ٹی وی ہوسٹ آدتیہ نارائن بہت جلد اپنے مداحوں کو خوشخبری سنانے والے ہیں۔ ایک بے حد خوبصورت فوٹو کے ساتھ آدتیہ نے فینس کو یہ میسج دیا ہے-

اس تصویر میں وہ اپنی بیوی شویتا اگروال کے ساتھ نظر آرہے ہیں- یہ اسٹار جوڑی جلد ہی والدین بننے والے ہیں، اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے دونوں کتنے خوش ہیں اسکا اندازہ دونوں کے خوشی سے مسکراتے چہروں کو دیکھ کر ہی لگایا جاسکتا ہے- آدتیہ نارائن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے یہ فوٹو پوسٹ کی ہے-

 

 

آدتیہ نارائن اور ان کی اہلیہ شویتا اگروال بڑی شدت کے ساتھ اپنے خاندان کے نئے مہمان کا انتظار کررہے ہیں- شویتا نارائن جلد ماں بننے والی ہے-

آدتیہ نے اپنے فینس کے ساتھ اس فوٹو کے ذریعہ یہ خبر شیئر کی ہے- جس میں وہ اپنی اہلیہ شویتا نارائن کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں- انکی اہلیہ کارپیٹ پر بیٹھی ہے، خود آدتیہ صوفے پر بیٹھ کر شویتا کو گلے لگائے ہوئے ہیں-

جینس ٹاپ پہن کر بے بی بمپ صاف نظر آرہا ہے- آدتیہ نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، شویتا اور مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہم جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبل کرنے جارہے ہیں-

بتادیں کہ آدتیہ نارائن اور شویتا اگروال کی شادی ڈسمبر 2020 میں ہوئی تھی۔ شادی سے پہلے وہ فلموں میں کام کرتی تھیں۔

 

راگھویندرا، تندوری لو اور شاپتھ جیسی فلموں میں شویتا نظر آچکی ہے، جبکہ آدتیہ ریالٹی سینگنگ جج کے پسندیدہ ہوسٹ رہے چکے ہیں-