Type to search

ٹی وی اور فلم

ادیتی سدھیر پوہنکر برتھ ڈے اسپیشل: اپنی محنت سے انڈسٹری میں جگہ بنائی

ادیتی پوہنکر

فلمی ڈسک، 31 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بابی دیول کی ویب سیریز آشرم میں پممی کردار نبھانے والی اداکارہ ادیتی پوہنکر آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ ادیتی کو لوگ آشرم میں کام کرنے کے بعد سے پہچاننے لگے۔

ادیتی سدھیر پوہنکر کی پیدائش31 دسمبر 1994 کو ممبئی میں ہوئی- انہوں نے گریجویشن کامرس سے کیا- ادیتی ہندی، مراٹھی اور تامل فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے ایکٹینگ ڈیبیو لو سیکس اور دھوکہ سے کیا-

ادیتی کے والد کا نام سدھیر اور والدہ کا نام شوبھا پوہنکر ہے- انکے والد سابق میراتھن رنر تھے- انکی والدہ سابق نیشنل لیول ہاکی کھلاڑی ہے- انکی بہن نیودیتا پوہنکر ایک رائٹر ہے-

کالج کے دنوں میں وہ ایک اتھلیٹ تھی- اور انہوں نے 100 میٹر اور 200 میٹر ریس میں میڈل جیتا ہے-
انہوں نے تھیٹر ڈائریکٹر ستہ دیو دوبے ایکٹینگ ورک شاپ میں حصہ لیا-

فلموں اور تھیٹر میں اپنی اداکاری کے کام کے ساتھ ، ادیتی نے ایک ماڈل کی حیثیت سے کام کیا ہے اور سال 2014 میں گوا میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا ریٹ کارپٹ پر واک کیا-

انہوں نے قریب 20 برانڈ کے اشتہارات اور کمرشل کیے جن میں کیڈبری منچ، گودریج، ایئرٹیل، لینس کارٹ، اور سیمسنگ شامل ہے-

انہوں نے لو سیکس اور دھوکہ، لال باہری (مراٹھی) ، شی، آشرم جیسے فلم شامل ہے-

ادیتی سال 2020 میں نیٹ فلکس کی ویب سیریز شی سے کافی مشہور ہوئی- جس میں انہوں نے بھومیکا کا کردار نبھایا- انہوں نے لو سیکس اور دھوکہ سے سال 2010 میں ڈیبیو کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SHE (@aaditipohankar)

ادیتی سدھیر پوہنکر نے سال 2011 میں مراٹھی فلم ’کوناساتھی کنیتاری‘ میں کام کیا، سال 2014 میں مراٹھی ایکشن ڈرامہ فلم ’لائے بھاری‘ میں کام کیا، یہ ریتیش دیشمکھ کی کی ڈیبیو فلم تھی۔ اس فلم میں ادیتی نے نندنی کا رول پلے کیا تھا۔

سال 2017 میں ادیتی نے تامل رومانٹک کامیڈی فلم ’جیمنی گنیشانم سورولی راجنم‘ میں سروجا دیوی کا رول نبھایا۔ اس فلم کو اوڈم ایلاروسو نے ڈائریکٹ اور ٹی۔ سیوا نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں اتھاروا، سوری، ایشوریہ راجیش، پرانیتا اور ادیتی لیڈ رول میں تھے۔

ادیتی ایک اور تامل رومانٹک فلم ’مانون ونتھانڈی‘ سال 2018 میں آئی، جسے سنتھانم اور ادیتی لیڈ رول میں تھے۔

سال 2020 میں ادیتی نے نیٹ فلکس کی کرائم ڈرامہ سیریز ’شی‘ میں میں بھومی کے رول میں نظر آئی۔ جسے امتیاز علی اور دیویا جوہری نے لکھا اور بنایا۔ اس سیریز میں ادیتی پوہنکر، وجے ورما اور کشور نے کام کیا تھا۔

سال 2020 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایم ایکس پلیئر پر نشر ہونے والی ایم ایکس اوریجنل سیریز ’آشرم‘ میں ادیتی پوہنکر نے پممی کا رول پلے کیا۔ انہوں نے اس سیریز میں کشتی پہلوان کا رول ادا کیا۔ اس سیریز کو پرکاش جھا نے پروڈیوس کیا۔ آشرم میں بابی دیول اہم رول میں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SHE (@aaditipohankar)

اکثر فنکار اپنے کردار کی تیاری کے لیے اکثر حقیقی حالات کا تجربہ لینا پسند کرتے ہیں- کچھ ایسا ہی ویب سیریز آشرم میں کشتی کھلاڑی پمی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ادیتی کے ساتھ بھی دیکھا گیا-

اپنے کردار کی تیاری کے لیے انہوں نے ہریانہ میں کشتی کا امتحان دینے والی کئی تنظیموں اور اکھاڑوں کا دورہ کیا- ایک انسٹاگرام لائیو کے دوران ہریانہ کی خاتون پہلوان کے ساتھ اپنا تجربہ بیاں کرتے ہوئے ادیتی نے بتایا کہ اس ویب سیریز کی شوٹنگ شروع ہونے کے قریب دس دن پہلے ہی وہ ہریانہ چلی گئی تھی-

وہاں پہنچ کر انہوں نے ویمن کشتی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور کشتی کے داؤ پیچ سیکھے- اتنا ہی نہیں کشتی کھلاڑیوں کے رہن سہن کے بارے میں جاننے کے لیے ادیتی انکے ہاسٹل بھی گئی-

ادیتی سدھیر پوہنکر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس آشرم سیریز میں کام کرنے کے بعد ان کی زندگی کیسے بدل گئی- ادیتی نے بتایا کہ اس سیریز میں کام کرنے کے بعد سے اب لوگ انہیں پہچاننے لگ گئے ہیں-

ادیتی نے بتایا میں اب بالکل بھی نہیں دیکھ رہی جیسی میں ویب دیکھائی دی ہوں، کیونکہ اس میں میرا وزن بڑھا ہوا ہے- باوجود اسکے لوگ مجھے ایک سکنڈ میں پہچان لیتے ہیں کیونکہ میرا کردار ایک عام لڑکی کا ہے جو اب لڑنا سیکھ چکی ہے اور بدلا لینا بھی شاید وجہ ہے کہ میں آڈینس کو اچھی طرح سے یاد بھی رہ گئی ہوں-

بتادیں کہ ادیتی سدھیر پوہنکر اداکاری کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے- وہ اکثر اپنی لیٹسٹ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہے-