Type to search

ٹی وی اور فلم

ادیتی آریا برتھ ڈے اسپیشل : اپنی خوبصورتی سے بالی ووڈ میں جگہ بنائی

ادیتی آریا

فلمی ڈسک، 18 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سابق مس انڈیا ادیتی آریا آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ وہ ایک اداکارہ بھی ہے جو بالی ووڈ کی فلم 83 میں کام کرچکی ہے۔

ادیتی آریا کی پیدائش 18 ستمبر 1993 کو گروگاؤں، نئی دہلی میں ہوئی- وہ ایک ماڈل اور بیوٹی پیجنٹ ٹائٹل ہولڈر ہے- جنہیں سال 2015 فیمینا مس انڈیا کا تاج پہنایا گیا-
انہوں نے امیٹی انٹرنیشنل اسکول سیکٹر 46 گرگاؤں سے اسکولی تعلیم حاصل کی، جبکہ شہید سکھ دیو کالج آف بزنس اسٹڈیز سے ایم بی اے ،اور گریجویٹ کیا-
انکے والد کا نام دیوندر آریا اور والدہ کا نام پونم آریا ہے- انکی ایک بہن دیا آریا ہے- انہیں پینٹینگ اور رائٹینگ کا شوق ہے- اور انکے پسندیدہ ایکٹر فرحان اختر ہے-
ادیتی آریا دہلی میں کام کرتی ہیں۔ ادیتی نے فیمینا مس انڈیا 2015 میں حصہ لیا، اور انہیں فرسٹ رنر اپ اعلان کیا گیا- 28 مارچ 2015 کے دن ممبئی میں ایک تقریب میں اسکے بعد انہیں ایف بی بی مس انڈیا ورڈ 2015 کے فاتح کے طور تاج پہنایا گیا-
فیمینا مس انڈیا 2015 کے بعد ، ادیتی نے اپنی پہلی ٹالی ووڈ فلم “اسم” میں ناندموری کلیان رام کے ساتھ پہلی کیرئیر کی شروعات کی-جس میں انہوں نے عالیہ خان کا کردار ادا کیا-
فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2015 ادیتی آریا بالی ووڈ فلم ’83’ سے ہندی فلموں میں اپنی اننگز کا آغاز کیا- وہ اس فلم میں کرکٹر مہندر امرناتھ کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی-

ویسے بتادیں کہ ادیتی تیلگو فلموں میں پہلے سے کام کررہی ہے- وہ پوری جگناتھ کی فلم اسم میں دیکھائی دی تھی- اسکے علاوہ ادیتی نے کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے جس میں انکے کام کو کافی سراہا گیا-
ادیتی نے چند ہندی، تیلگو اور کنڑ فلموں میں کام کیا جن میں اسم، تنترا، سپاٹ لائٹ 2، سیون، کروکشیترا، نینو ودیلی نینو پولینولے، رنویر سنگھ کے ساتھ فلم 83، اور ان لاک جیسے فلمیں شامل ہے-
سابق مس انڈیا ورلڈ 2015 ادیتی آریا جلد ہی اداکارہ حنا خان اور کشال ٹنڈن کے ساتھ ڈیجیٹل فلم ‘ان لاک: دی ہنٹیڈ ایپ’ میں نظر آنے والی ہے-