Type to search

قومی

رام ولاس پاسون نے کہا ۔ بہار میں پی ایم جی کے اے وائی، کے تحت اور 7.4 لاکھ لوگوں کے لیے مفت اناج

دہلی،24اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی وزیر برائے خوراک رام ولاس پاسوان نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت بہار میں اور بھی 7.4 لاکھ لوگوں کے لیے مفت میں اناج فراہم کیا ہے۔

اس پی ایم جی کے اے وائی یوجنا کے تحت، مرکزی حکومت تین مہینوں کے لیے فی شخص ہر مہینے 5 کلوگرام اناج مفت فراہم کررہی ہے۔ یہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (این ایف ایس اے) کے تحت فی شخص مہینے میں پانچ کلو گرام سب سے سستے نرخ مختص کرنے کے علاوہ ہے۔ قومی فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت ، 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 2 سے 3 روپے فی کلوگرام کے حساب سے اناج تقسیم کیا جاتا ہے۔

پاسوان نے ایک ٹویٹ میں کہا ،بہار میں این ایف ایس اے کے تحت اب تک 8.57 کروڑ مستفیدین کو لایا گیا ہے۔ وہاں قریب 8.71 کروڑ لوگ اسکے اہل ہیں۔ وزیر نے کہا کہ انہوں نے 17 اپریل کو ریاستی حکومت کو 14 لاکھ کے اس فرق کے بارے میں اطلاع کیا تھا۔ پاسوان نے کہا کہ بہار حکومت نے مستفیدین کی 7.4 لاکھ لوگوں کی ایک فہرست بھیجی ہے۔ اور پی ایم جی کے اے وائی یوجنا کے تحت مفت اناج الاٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔