Type to search

فیشن

ادا شرما اپنی ڈریس کو لیکر پھر ایک سوشل میڈیا پر وائرل

فیشن ڈسک،16مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ادا شرما کو حال ہی میں ریڈ ڈریس میں دیکھا گیا، جس میں وہ کافی دلکش لگ رہی تھی۔ ادا شرما کی یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں کو خود ادا شرما نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ جو اب تک سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ بتادیں کہ ادا شرما انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اکثر اپنے فینس کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ ادا ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ ساؤتھ فلموں میں بھی کام کرتی ہے۔

ادا کی تصویروں پر لوگ خوب کمنٹس کررہے ہیں، ادا شرما آخری بار ایکشن تھریلر فلم کمانڈو 3 میں دیکھی گئی تھی۔ فلم کمانڈو 3 میں ودیوت جاموال بھی تھے۔ فلم کو باکس آفس پر اچھے ردعمل ملے تھے۔

انکی آنے والی فلم ابیر سین گپتا کی مین ٹو مین ہے، جس میں وہ ایک مرد کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم مین ٹو مین ایکی رومانٹک کامیڈی فلم ہے جو سیکس ریسسگنمنٹ سرجری کی ایک کہانی پر مبنی ہے۔
فوٹو: ادا شرما کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like