Type to search

ٹیکنالوجی

لکڑی کا چھوٹا کمپیوٹر ، عمدہ خصوصیات اور کم قیمت

ٹیکنالوجی ڈسک،8مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیکنالوجی کے اڈوانس ہونے کے ساتھ ہی گیجیٹس بھی کافی کومپیکٹ اوراڈاوانس ہوتے جارہے ہیں- بات اگر پرسنل کمپیوٹر کی ہو تو یوزرس کو یہ چھوٹے سائز کے ہی پسند آتے ہیں- اگر آپ بھی ایسے ہی یوزرس میں سے ہے جنہیں اپنے لیے بالکل چھوٹا اور کومپیکٹ پی سی چاہیئے، تو آپ کے لیے ایکیوٹ اینگل اے اے – بی 4 بہترین آپشن ہوسکتا ہے- یہ بڑے سائز کے سی پی یو کی ضرورت کو ختم کردیتا ہے-

سستی قیمت میں سلک ڈیزائن 160 ڈالر (قریب 12 ہزار روپے) کی قیمت میں آنے والا یہ منی کمپیوٹر (سی پی یو) لکڑی کی آوٹر کورینگ کے ساتھ آتا ہے- ٹرائینگل کی ڈیزائن میں آنے والا یہ چھوٹا سا پی سی آپ کے ورک ڈسک کے لک کو کافی شاندار بنانے کا دم رکھتا ہے-

ایکٹیوٹ اینگل اے اے -بی 4 منی پی سی کو بنانے میں لکڑی اور میٹل کا استعمال کیا گیا ہے- یہ دییکھنے میں کافی پتلا اور سلک ہے- یہ ان یوزرس کے لیے بیسٹ ہے جنکے پاس بڑا سی پی یو رکھنے کی جگہ نہیں ہے- اس پی سی کا وزن 660 گرام ہے اور یہ 25.50 – 25.50 -4.00 سنٹی میٹر کی سائز میں آتا ہے- تفصیلات کی بات کریں تو اس میں 2.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹیل اپولو لیک سیلیرن این 3450 پروسیسر دیا گیا ہے- بہتر گرافکس کے لیے اس میں انٹیل ایچ ڈی گرافکس 500 کارڈ لگا ہوا ہے- پی سی 8 جی بی ریم اور 64 جی بی کے ای ایم ایم سی کے ساتھ آتا ہے- اس میں آپ کو 128 جی بی کا ایس ایس ڈی اسٹوریج بھی ملے گا-