Type to search

فیشن

ورینا حسین جب بلاؤز پر چشمہ لٹکا کر ریڈ کارپٹ پر پہنچی

ورینا حسین

فیشن ڈسک،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ حسینائیں ریڈ کارپٹ پر سب سے الگ اور خوبصورت دیکھنے کے لیے ایونٹ سے کافی پہلے ہی اپنی ڈریس سے لیکر ہر چیز فائنل کرلیتی ہے- فلم لویاتری سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ورینا حسین نے ریڈ کارپٹ پر اپنا جلوہ دیکھایا-

یہی وجہ ہے کہ ایونٹ میں انکا لک بالکل فالو لیس نظر آتا ہے، حالانکہ کئی بار الگ کرنے کے چکر میں وہ کچھ ایسا کرجاتی ہیں جس سے انکا اسٹائل بحث کا موضوع بن جاتا ہے- کچھ ایسا ہی حساب تب ہوا تھا جب بالی ووڈ اداکارہ ورینا حسین فلم دبنگ 3 کے اسپیشل پریمیئر پر پہنچی تھی-

ورینا حسین نے اس دوران خوبصورت ریڈ کلر کی ساڑی اسٹائل ڈریس پہنی تھی- اسکی ون سائڈ ہائی سلٹ انہیں سپر سیکسی لک دے رہی تھی- اس اداکارہ نے اسکے ساتھ اپنے میک اپ کو نیوڈ ٹون اور بالوں کو سنپل اسٹریٹ اسٹائل میں رکھا تھا-

حالانکہ سب سے خاص بات تو تھی ورینا کے بیک لک میں- ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے جیسے ہی ورینا نے فوٹوگرافرس کی طرف پیٹھ گھمائی تو انکے بلاؤز میں آویٹور اسٹائل کالا چشمہ لٹکا نظر آیا، یہ انہوں نے فلم کو ایک طرح سے پرموٹ کرنے کے لیے کیا تھا، کیونکہ سلمان خان کا کردار چلبل پانڈے فلم میں اسی طرح کا چشمہ لگائے دیکھائی دیتے ہیں-

بتادیں کہ ورینا حسین کی پیدائش 23 فروری 1999 کو افغانستان ، کابل میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی، انہوں نے بالی ووڈ میں لویاتری میں ایوشمان شرما کے ساتھ ڈیبیو کیا، جو سلمان خان کے پروڈکشن میں بنی تھی- اور 5 اکتوبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی- انکے والد عراق سے ہے اور والدہ افغان سے ہے- پڑھائی مکمل کرنے کے بعد نیو یارک فلم اکیڈمی میں آرٹس کیا- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات چھوٹے میوزک ویڈیوز سے کیا- کچھ وقت انہوں نے ماڈلنگ انڈسٹری میں کام کیا- اسکے بعد وہ دہلی آئی اور چند ٹی وی کمرشیل کیا- ورینا کو سال 2018 میں بالی ووڈ فلم لویاتری میں کام ملا-

Tags:

You Might also Like