Type to search

بین الاقوامی

کشمیری مسئلہ پر ملالہ یوسف زئی کو اداکارہ وینا ملک کا ٹیوٹ

نئی دہلی،13 اگسٹ(ایجنسی) بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرچکی پاکستانی اداکارہ وینا ملک کشمیر تنازعہ پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسٹ زئی سے ٹیوٹر پر بھیڑ گئی۔ یہی نہیں ، انہوں نے انہیں ان فالو تک کردیا ہے۔ وینا کا ماننا ہے کہ ملالہ نے کشمیر مسئلہ پر صحیح رخ نہیں اپنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا اس بات پر ناراض ہے کہ انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی ملالہ ہندوستان کے قبضے والے کشمیر کے خصوصی درجوں میں بدلاؤ پر چپ کیوں ہے۔ وینا نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا ، مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ اگر تم کشمیر کے مسئلہ سے واقف ہوتو تم نے ابھی تک اس پر ہندوستان کو کیوں نہیں کچھ کہا۔ میں تمہیں ان فالو کررہی ہوں۔
وینا کے ٹیوٹ کے بعد ملالہ نے بھی ٹیوٹ کیا لیکن انہوں نے امن کی بات کرتے ہوئے ہندوستان یا پاکستان کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کشمیریوں کو اپنے ملک جنوبی ایشیا کے باشندے قرار دیا۔

 

Tags:

You Might also Like