Type to search

ٹی وی اور فلم

ہر انڈسٹری میں ہے کاسٹنگ کاؤچ : اداکارہ ومیقہ گبی

اداکارہ ومیقہ گبی

فلمی ڈسک، 13 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ عام بات ہے- اداکارہ تو کیا یہاں کئی اداکاراؤں کو بھی اس کالی دنیا کا سامنا کرنا پڑا ہے- کئی ستارے تو اس بارے میں خلاصہ بھی کرچکے ہیں- وہیں کی اسٹارس اکثر کاسٹنگ کاؤچ پر بولتے نظر آتے ہیں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wamiqa Gabbi (@wamiqagabbi)

 

 اب حال ہی میں جوبلی اسٹار ومیقہ گبی نے اس پر خاموشی توڑی ہے- ایک انٹرویو کے دوران ومیقہ گبی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا ہے، لیکن یہ ایسا نہیں ہے کہ یہ صرف خواتین کے ساتھ ہوتا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wamiqa Gabbi (@wamiqagabbi)

 

 

اداکارہ ومیقہ گبی کی ویب سیریز جوبلی ان دنوں کافی بحث میں ہے- اس سیریز کے پانچ قسط ریلیز ہوچکے ہیں اور باقی ابھی دیگر ریلیز ہونے باقی ہے-

 

 

 

 

ویب سیریز جوبلی کی کہانی سینما کے گولڈن ایج پر مبنی ہے- حال ہی میں ومیقہ گبی نے سینماٹوگرافی میں کاسٹنگ کاؤچ کو لیکر کہا، میں ذاتی طور سے اسکا سامنا نہیں کیا ہے، اسکے لیے میں خود کو شکر گذار مانتی ہوں- مجھے ہمیشہ سے اپنے خاندان کا سپورٹ ملا ہے اور فلم انڈسٹری سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے-

 

 

سال 2007 میں آئی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی فلم فلم جب وی میٹ میں گیت اور روپ کی کزن کا کردار نبھانے والی اداکارہ ومیقہ گبی نے آگے کہا، میرے والد ہمیشہ کہتے ہیں کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے اچھا کام ملا- ہم سبھی ان چیزوں کے بارے میں سنتے ہیں اور سوچتی بھی ہوں کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہوتا ہے، تو میں کیسا ردعمل کرونگی-

 

ومیقہ گبی نے آگے کہا، کاسٹنگ کاؤچ ہر انڈسٹری میں ہے، لیکن کوئی بھی اسکے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتا ہے-

ومیقہ گبی نے کہا، میں اپنے ایسے کئی دوستوں کو جانتی ہوں جو کہ کارپوریٹ سیکٹر میں ہے- وہ بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا کرچکے ہیں-

 

 

کوئی کسی کے ساتھ زبردستی سو نہیں سکتا ہے، ادکارہ نے آگے کہا ، کبھی بھی کوئی آپ کو ایسا کرنے کے لیے مجبور نہیں کرسکتا ہے-

ومقیہ گبی ایک ادارہ ہے جو پنجابی ، ہندی ، ملیالم، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے سال 2007 میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ہٹ فلم جب وی میٹ سے بالی ووڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا- وہ ایک تربیت یافتہ کتھک ڈانسر ہے۔

 

 

اداکارہ ومیقہ گبی کی پیدائش 29 ستمبر 1993 میں چندی گڑھ کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام گوردھن گبی اور والدہ کا نام راج کماری ہے- اور انکے بھائی کا نام ہاردیک پورن گبی ہے-

 

ومیقہ نے سال 2009 میں لو آج کل، سال 2011 میں فلم موسم میں لالہ درگا داس کی بیٹی کا رول نبھایا، تو سال 2012 میں بٹو باس میں لیڈ اداکارہ کی بہن کا کردار نبھایا-

 

 

فلم جب وی میٹ میں ومیقہ کو رول کیسے ملا تھا، اسکے بارے میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک بار جب وہ ڈانس کلاس میں تھی تو وہاں کچھ لوگ آئے اور انہوں نے ڈانس کلاس سے کچھ بچوں کو جب وی میٹ کے لیے منتخب کیا- ان میں ومیقہ گبی بھی شامل تھیں۔

 

 

ومیقہ کو اس فلم کی شوٹنگ کے لیے ہر روز 400 روپئے کی فیس ملتی تھی- انہوں نے 25 دنوں تک شوٹنگ کی تھی- اسکے بعد ومیقہ نے پچھے موڑ کر نہیں دیکھا-

ومیقہ کو بڑا بریک یو یو ہنی سنگھ کی پنجابی فلم تو میرا 22 میں تیرا 22 سے ملا تھا-

Tags:

You Might also Like