Type to search

وائرل

اروشی روتیلا سمندر میں پانی سے کھیلتی نظر آئی، سوشل میڈیا پر بیچ ویڈیو کا تہلکہ

فلمی ڈسک،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اروشی روتیلا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہےپ حال ہی میں اروشی کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے- اس ویڈیو میں اداکارہ سمندر میں پانی سے کھیلتی نظر آرہی ہے- ویڈیو کو اروشی روتیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے- انکا یہ سلو موشن ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچا رہا ہے- اداکارہ کے اس ویڈیو پر لوگ خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں-

اداکارہ اروشی اس ویڈیو میں فلورل پرینٹیڈ بکنی پہنے نظر آرہی ہے- ساتھ ہی انہوں نے اپنے بالوں میں پھول لگایا ہوا ہے- اروشی کی آنکھوں پر کالا چشمہ انکے لک میں الگ ہی چار چاند لگا رہا ہے- اداکارہ اس ویڈیو میں پانی اچھالتے نظر آرہی ہے- اسکے علاوہ حال ہی میں اروشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہے- ان تصویروں میں اداکارہ کے انداز اور لکس دیکھنے لائق تھے-

بتادیں کہ حال ہی میں اروشی کا گانا ایک ڈائمنڈ دا ہار لا دے یار، ریلیز ہوا ہے- اس گانے کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے- اس سے پہلے اروشی فلم پاگلپنتی میں نظر آئی تھی-

Tags:

You Might also Like