Type to search

ٹی وی اور فلم

کیمرا لیکر پانی میں کود گئی ارووشی روتیلا

فلمی ڈسک،4جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا سوشل میڈیا پر اپنی ایکٹیویٹی کے لیے بھی پہچان رکھتی ہے۔ باقاعدہ وقفہ پر وہ اپنے ویڈیو فینس کے درمیان شیئر کرتی ہے ۔ انہوں نے پھر سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ جو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اروشی اس ویڈیو میں سمنددر میں جمپ لگاتی دیکھ رہی ہے۔ اروشی نے اس ویڈیو کو شیئر کرکے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس دوران ایک بڑی مچھلی انکی طرف آتی دیکھی۔ سوشل میڈیا پر انکا یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔

اروشی روتیلا کے اس ویڈیو کو 8 لاکھ سے ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔ میں نے سمندر میں چھلانگ لگائی اور دیکھا کہ بڑی مچھلی سیدھے میری طرف تیر رہی ہے۔ اروشی نے اس طرح فینس کے اس واقع کا ذکر کیا۔ اروشی ان اداکاراؤں میں سے ہے جنکی سوشل میڈیا پر بھاری فین فالوونگ ہے۔ انکے ویڈیو خوب وائرل ہوتے ہیں۔

 

اروشی روتیلا نے سنی دیول کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ انکی پہلی فلم سنگھ صاحب دی گریٹ تھی، جس میں انہوں نے سنی دیول کی بیوی کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے بعد وہ گریٹ گرانڈ مستی میں بھی نظر آئی تھی۔ اروشی ہیٹ اسٹوری 4 سے بھی کافی سرخیاں بٹوری تھی۔ وہیں ورک فرنٹ کیبات کریں تو لاک ڈاؤن سے پہلے اروشی کا گانا ایک ڈائمنڈ دا ہار لادے یار، ریلیز ہوا تھا۔

Tags:

You Might also Like