Type to search

ٹی وی اور فلم

ہندی میڈیم فلم کی اداکارہ نے شیئر کی بغل کے بالوں والی تصویر

اداکارہ تلوتما شوم

فلمی ڈسک، 20 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ تلوتما شوم بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ ہے، تلوتما شوم نے کئی فلموں میں اپنے بہترین پرفارمینس سے ناظرین کا دل جیتا ہے-

تلوتما شوم سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو رہتی ہے اور اکثر یہاں اپنی گلیمرس تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- اسی درمیان تلوتما شوم نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کردی ہے، جسکے بعد وہ بحث میں آگئی ہے-

اداکارہ تلوتما شوم نے جو لیٹسٹ تصویر شیئر کی ہے، اس میں انکے بغل کے بالوں کو بنا کسی جھجھک کے فلانٹ کررہی ہے-

 

اپنی اس تصویر کو تلوتما شوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، اسے شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ وہ کئی کئی بار سوری بولتی ہے، لیکن جسم کے بال کو دیکھانے میں انہیں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی اور وہ اسکے لیے سوری نہیں بول رہی-

اداکارہ تلوتما شوم کہتی ہے، میں اسے پسند کرتی ہوں، یہ کوئی اسٹیٹمنٹ نہیں ہے، میں ویکس کرتی ہوں اور کبھی کبھی نہیں بھی- تلوتما شوم کے اس پوسٹ پر لوگ خوب اپنے اپنے ردعمل دے رہے ہیں- پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں کی تعداد میں لائکس آگئے ہیں-

ایک یوزر نے تلوتما شوم کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، آئی ایم سوری لیکن یہ بہت خراب لگ رہا ہے، تو ایک دیگر یوزر نے لکھا ہے، مجھے بالوں سے فرق نہیں پڑتا- میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتا ہوں، بتادیں کہ اداکارہ تلوتما شوم ہندی میڈیم ، اے ڈیتھ ان دی گونج، چنٹو کا برتھ ڈے، قصہ جیںی فلموں میں کام کرچکی ہے-

 

اداکارہ تلوتما شوم کی پیدائش کولکتہ میں ہوئی، اداکارہ کے والد انڈین ایئر فورس میں تھے، انہوں نے دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے پڑھائی کی-

اداکارہ کو فلم اے ڈیتھ ان دی گنج میں اپنے کردار کے لیے 63ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔