Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ میں ہے گروپزم، اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا : تنیشا چٹرجی

تنیشا چٹرجی

ٹی وی ڈسک، 11 نومبر (اردو پوسٹ) سال 2023 میں آئی فلم جورام کی اداکارہ تنیشا چٹرجی نے ہمیشہ سے لیک سے ہٹ کر فلموں کو توجہ دی ہے- اتنی بہترین پرفارمینس کے باوجود تنیشا کی سرگرمی (ایکٹویزم) مین اسٹریم فلموں میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے-

 

 

 

 

یہی وجہ ہے کہ انکی ذیادہ تر فلمیں یا تو فلم فیسٹیول کے لیے جاتی ہے یا کریٹیک کے معیار پر کھری اتری ہے، لیکن کمرشل کامیابی کی بات کریں تو انہیں وہ مناسب موقع ملا ہی نہیں پایا ہے-

 

 

 

بنگالی ہندو گھرانے میں 23 نومبر 1980 کو مہاراشٹرا کے پونے میں پیدا ہوئی تنیشا ایک لمبے وقت سے بالی ووڈ انڈسٹری میں سرگرم رہی ہے- اپنے اس سفر اور تجربے پر تنیشا کہتی ہے، انڈسٹری کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کسی طرح کی سرحد (باؤنڈریز) نہیں ہوتی ہے-

 

 

 

اپ خود کو چھوڑ سکتے ہیں- یہاں تجربے قبولیت باقیوں کے مقابلے میں ذیادہ ہے- اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے-

 

 

 

 

لیکن ساتھ ہی یہاں سیاست بھی بہت ہے- لابی بھی چلتی ہے- بہت اچھے ہنر (ٹیلنٹ) کو تو بالکل بھی پہچان نہیں ملتی ہے- معمولی ٹیلنٹ کو اوپر اٹھایا جاتا ہے-

 

 

 

 

اس انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے آپ کو روحانی ہونا پڑتا ہے- یہاں اگر آپ خود کا مقابلہ کسی سے کرنے بیٹھتے ہیں تو روز آپ کو ٹھیس پہنچے گا-

 

 

 

 

دوسرا کیا کررہا ہے اور کتنا مراعات یافتہ ہے، یہ سب سوچنے کے بجا،ے خود پر ہی فوکس کرتے رہو، تو شاید آگے جاکر آپکو پہچان مل جائے-

 

 

 

 

سال 2013 میں آئی فلم گلاب گینگ کی اداکارہ تنیشا کا مزید کہنا ہے میں نے بہت زیادہ امتیاز محسوس کیا ہے۔ حالانکہ میں اب ان سب چیزوں سے اوپر اٹھ چکی ہوں۔

 

 

 

 

مجھے صرف اپنے کام کو انجوائے کرتے جانا ہے- یہی حوصلہ افزائی کے ساتھ میں آگے بڑھتی ہوں- جب مجھے نیشنل ایوارڈ بھی ملا تھا، میں بہت پرجوش نہیں ہوئی تھی- میں خوش تھی لیکن اگر نہیں ملتا.. تو بھی کوئی بات نہیں ہوتی، میں بس لمحے پر جاتی ہوں-

 

 

 

 

کچھ عرصہ قبل تنیشا چٹرجی نے ایک بیٹی کو گود لیا، اپنے مدرہڈ پر تنیشا چٹرجی کہتی ہے، ماں بننے کے بعد میری زندگی میں بہت بدلاؤ آئے-

 

 

بتادیں کہ تنیشا چٹرجی کے والد ایک بزنس ایگزیکٹیو تھے اور ان کی والدہ پولیٹیکل سائنس کی پروفیسر تھیں۔ تنیشا نے دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی-

 

 

 

 

 

تنیشا چٹرجی ایک اداکارہ اور ہدایت کار ہیں انہیں سال 2007 کی برٹش فلم برک لین میں نبھائے رول سے مشہور ہے-

 

 

سال 2019 میں انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم روم روم میں ، کی ہدایت کی۔

 

 

 

 

تنیشا چٹرجی فلموں کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہے جن میں پریچے، اسکوپ جیسی ویب سیریز شامل ہے-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1