Type to search

ٹی وی اور فلم

‘بھول بھولیا 2’ میں ہوئی تبو کی انٹری

فلمی ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر کارتیک آریان ان دنوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے نظر آرہے ہیں- باکس آفس پر انکی فلم آئے دن اچھی کمائی کرتی دیکھ رہی ہے- کارتیک پچھلی فلم پتی پتنی اور وہ، بھی باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی- اور اب سارہ علی خان کے ساتھ لو آج کل میں نظر آرہے ہیں- وہیں کارتیک اب جلد ہی ایک اور دھماکہ کرنے والے ہیں، کارتیک سال 2007 میں آئی اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم بھول بھولیا کے سکنڈ پارٹ یعنی بھول بھولیا 2 میں نظر آنے والے ہیں- اسکے ساتھ اس فلم سے جڑی اور خبر سامنے آئی ہے-

خبر ہے کہ اس فلم میں پہلے پارٹ کے دو گانے ہرے رام، اور میرے ڈھولنا سن، لیے جائیں گے، ایک ویب سائٹ میں شائع خبر کے مطابق ان دونوں گانوں کو ریکریٹ کیا جائے گا- خبر کی مانیں تو جہاں میرے ڈھولنا سن، گانے ودیا بالن نے زبردست پرفارم کیا تھا، تو وہیں اس گانے کے ریکیریٹ ورژن میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تبو نظر آئیں گی-

ویسے اصل گانے میں ودیا کا پرفارمنس کافی زبردست تھا، اس لیے یہ دیکھنا بھی ذیادہ دلچسپ ہوگا کہ تبو اس گانے پر کیسا پرفارم کریں گی- بتادیں کہ فلم اسی سال 31 جولائی کو سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے- اس فلم میں کارتیک آریان اور تبو کے ساتھ کیارا اڈوانی بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like