Type to search

ٹی وی اور فلم

کیا تاپسی پانو بیڈمنٹن پلیئر سے کرنے جارہی ہے شادی؟

taapsee-pannu-mathias-boe

فلمی ڈسک،12مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تاپسی پانو بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بیباک اداکاراؤں میں سے ایک ہے، وہ فلموں میں اپنا بہترین پرفارمینس ، زبردست ایکٹینگ کے لیے جانی جاتی ہے، تو حقیقی زندگی میں اپنے بیانوں کے لیے بھی بحث میں رہتی ہے- کئی دنوں سے انکے تعلقات اور شادی کی خبریں آرہی ہے، حال ہی میں انہوں نے اور انکی ماں نے اس پر بات کی-

کہا جارہا ہے کہ تاپسی فی الحال بیڈمنٹن پلیئر میتھیس بوئے کو ڈیٹ کررہی ہیں، حال ہی میں جب ایک انٹرویو میں تاپسی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سے انکار نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ میں یہ کسی سے چھپانا نہیں چاہتی ، مجھے یہ قبول کرنے میں فخت ہے کہ میں کسی کو ڈیٹ کررہی ہوں، میں اس بارے میں صرف خبروں میں آنے کے لیے بات نہیں کرونگی کیونکہ اس سے میری اعتبار اور جو اتنے سال میں نے کڑی محنت کرکے حاصل کیا ہے ، کو الگ طرح قے لیا جائے گا-

تاپسی نے آگے کہا کہ میری لائف میں کوئی ہے اور میری خاندان اس بارے میں جانتا ہے، میرے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ میری بہن اور والدین اس شخص کو پسند کریں جس کے ساتھ میں تعلقات میں ہوں ورنہ میرے لیے یہ کام نہیں کرئے گا ، مجھے یاد ہے میں مذاق کیا تھا کہ اگر میرے والدین نہیں مانے تو مجھے نہیں لگتا کہ کچھ ہوسکتا ہے-

جب تاپسی کی مں نرملجیت پانو سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ لوگ تاپسی کے رشتے کی بات کرتے ہیں مگر وہ بے فکری ہے اور اپنی بیٹی کے فیصلوں پر مضبوطی کے ساتھ دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ تاپسی پر شادی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،ہاں میں کبھی کبھی اس پر بات کرتی ہوں، لیکن میں بھی شادی جیسی چیز میں بہت ذیادہ یقین نہیں رکھتی ہوں، ایسے میں یہ تاپسی پر ہے کہ وہ کب شادی کرتی ہیں، مجھے اس پر پورا بھروسہ ہے، یہ اپنے لیے جیسے بھی منتخب کرتی ہے، ہم اسکے فیصلے سے مطمئن ہے،ہم اسکا سپورٹ کریں گے-

ماں کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے تاپسی کہتی ہے کہ میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے، میرے والدین نے مجھ سے کہے دیا ہے کہ وہ مجھے شادی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ ابھی کرنا ہے نہیں تو یہ ہوجائے گا یا وہ ہوجائے گا-

Tags:

You Might also Like