Type to search

ٹی وی اور فلم

سشمیتا سین نے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ کیا یوگا

فلمی ڈسک،2اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کا م) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین بھی ان دنوں سیلف آسولیشن میں اپنا وقت گزار رہی ہیں۔ لیکن گھر میں رہتے ہوئے بھی اداکارہ مسلسل سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ ایسا ہی انکی کچھ حالیہ تصاویر کو لیکر بھی دیکھنے کو ملا۔ دراصل سسشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی۔ جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ یوگا کرتی نظر آئی۔ ان فوٹو میں سشمیتا کا انداز دیکھنے لائق ہے۔ دونوں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہورہی ہے۔ ساتھ ہی لوگ خوب کمنٹ بھی کررہے ہیں۔

سشمیتا سین نے ان تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، مشکل وقت آخری نہیں ہوتا، مشکل لوگ بناتے ہیں، زندگی کا پابندی ہونا بہت طاقت ور ہوتا ہے۔ زندگی کے لیے ہمیشہ ایک راستہ تلاش کریں۔ ہم سبھی کو ایک وقت پر خدمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سبھی مشکلات کے خلاف ذہنی طور پر مضبوط اور جسمانی طور پر صحت مند رہنا اچھا ہے۔ جب بھی اشارہ ہو زندگی کی مدد کریں۔ ان تصاویر میں سشمیتا سین اور روہمن شال کے انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔

بتادیں کہ سشمیتا نے 1998 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس سے پہلے اداکارہ نے 1994 میں مس فیمینا انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر کی شروعات 1996 میں آئی فلم دستک سے کی تھی۔ وہی ، فی الحال سشمیتا سین ماڈل روہمن شال کے ساتھ اپنے تعلقات کو لیکر بحث میں رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like