Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘کبھی ہاں کبھی نہ’ کی اداکارہ سچترا کرشنامورتی اب دیکھتی ہے ایسی

اداکارہ سچترا کرشنامورتی

فلمی ڈسک، 14 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اے کاش کہ ہم ہوش میں اب آنے نہ پائیں ،،، یہ گانا ، سال 1994 میں آئی شاہ رخ خان ، دیپک تیجوری اور سچترا کرشنامورتی کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ کبھی ہاں کبھی نہ ، کا مقبول گانا ہے۔

اتنے سالوں بعد شاہ رخ کی ہیروئین آج بھی اتنی ہی خوبصورت دیکھتی ہے- کچھ دنوں پہلے ہی سوشل میڈیا پر اداکارہ سچترا کرشنامورتی کی ایک فوٹو سامنے آئی ہے، جسے لوگ خوب پسند کررہے ہیں-

 

اس تصویر میں سچترا کرشنامورتی بنا میک اپ کے بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے- تصویر میں انکی سادگی جھلک رہی ہے-

فلم کبھی ہاں کبھی نہ ، میں شاہ رخ خان اپنی دوست “آنا” سے پیار کرتے ہیں، جسکا دل وہ پوری فلم میں جیتنے کی کوشش کرتے ہیں-

آنا کے رول میں سچترا کرشنامورتی نے نبھایا تھا- سچترا نے اپنی ایکٹینگ اور اپنی معصومیت سے سبھی کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا-

سچترا کرشنامورتی کی پیدائش 27 نومبر 1975 کو ممبئی میں ہوئی، انکے والد کا نام وی کرشنا مورتی اور والدہ سلوچنا کرشنا مورتی ہے۔ سچترا ایک اداکارہ، رائٹر ، پینٹر اور سنگر ہے-

سچیترا کے کیرئیر کی بات کریں تو 90 کے دہائی میں سچیترا ایک کامیاب ماڈل تھی، جو پامولیو صابن ، کلیئر سل، سن رائز کافی ، لمکا اور کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ جیسے کئی اشتہارات میں نظر آئی-

اداکارہ سچترا کرشنامورتی نے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شیکھر کپور سے شادی کی تھی، لیکن سال 2007 میں طلاق ہوگیا تھا- دونوں کی کاویری کپور نامی ایک لڑکی ہے- ان دنوں سچیترا فلموں سے دور ہے لیکن چند این جی اوز سے وابستہ ہے-

سچترا نے سال 88-1987 میں دوردرشن پر نشر ہوئے شو چنوتی سے شروع کیا، تب وہ اسکول میں تھی- سال 1995 میں سن ٹی وی پر نشر ہوئے ٹامل شو چنا چنا … اور اسی سال ڈی ڈی میٹرو پر نشر ہوئے شو کاش ایم کاش میں آشی کا کردار نبھایا-

اداکارہ سچترا کرشنامورتی نے سال 1991 میں ملیالم فلم کلکمپتی میں کام کیا، سال 1994 میں ہندی فلم کبھی ہاں کبھی نہ میں انہوں نے آنا کا رول ادا کیا، اس فلم کو کندن شاہ نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم شاہ رخ خان اور سچترا کے علاوہ دیپک تیجوری ، نصیر الدین شاہ لیڈ رول میں تھے-

سال 1994 میں سچترا نے فلم جذبات میں روہیت رائے کے ساتھ کام کیا، اسی سال انہوں نے آیوش کمار اور ممتا کلکرنی کے ساتھ فلم وعدے ارادے میں نظر آئی-

اداکارہ سچترا کرشنامورتی نے سال 1999 میں آئی فلم وشوا میں انہوں نے اوشا کا رول پلے کیا، اسکے بعد سال 2005 میں انیل کپور کی فلم مائی وائف مرڈر میں کام کیا،

سال 2007 میں سچترا نے رام گوپال ورما کی فلم آگ میں نظر آئی، فلم میں انہوں نے کویتا کا کردار ادا کیا، فلم امیتابھ بچن اور موہن لال ، اجے دیوگن اہم رول میں تھے-

اداکارہ سچترا کرشنامورتی نے ان فلموں کے علاوہ کرما اور ہولی، رن ، رومیو اکبر والٹر اور بھول بھولیہ 2 جیسی فلموں میں کام کیا-
سچترا نے فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا ، سال 2020 میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم زی5 پر نشر ہوئی ویب سیریز نیور کس یور بیسٹ فرینڈ میں سمر کے والدہ کے کردار میں نظر آئی-

بتادیں کہ سچترا کی بیٹی کاویری بیدی ایک سنگر اور میوزک کمپوزر ہے- انہوں نے سال 2016 میں ڈیڈ یو نو، سے ڈیبیو کیا- اور اپنی والدہ سچترا کے ساتھ ریمپ واک بھی کرچکی ہے-