Type to search

ٹی وی اور فلم

بنگالی اداکارہ سبھا شری گنگولی

سبھا شری گنگولی

فلمی ڈسک، 26 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندی ، تیلگو اور دیگر زبانوں کی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں نے کم عمر میں ہی بڑی عمر کے بھی رول نبھا چکے ہیں، اب بنگال کی ایک اداکارہ بھی ایسا ہی کچھ کرنے جارہی ہیں۔

بنگالی اداکارہ سبھاشری گنگولی صرف 32 سال کی ہے لیکن 70 سال کی خاتون کے لک میں نظر آرہی ہے- کسی بھی فلم یا سیریز میں کردار کے مطابق ڈھلنے کے لیے فنکاروں کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hoichoi (@hoichoi.tv)

 

کچھ ایسا ہی بنگالی اداکارہ سبھا شری گنگولی کے ساتھ بھی ہے- جو اپنی آنے والی سیریز میں 70 سال کی بوڑھی خاتون کے رول میں دیکھائی دیں گی-اداکارہ سبھا شری کی ویب سیریز اندوبالا بھاٹر ہوٹل کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے ان کا لک بحث میں بنا ہوا ہے-

 

 

اداکارہ سبھا شری کے ٹرانسفرمیشن کو دیکھ ہر کوئی حیران نظر آرہا ہے- اداکارہ کو 70 سال کی خاتون کے لک میں دیکھ آپ بالکل پہچان بھی نہیں پائیں گے-

 

اداکارہ نے بزرگ خاتون کی طرح دیکھنے کے لیے اسپیشل میک اپ کا سہارا لیا ہے- انہوں نے اسکا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے- اداکارہ کا ٹرانسفرمیشن ہر کسی کو حیران کررہا ہے، آنکھوں پر موٹا چشمہ، سفید بکھرے بال، چہرے پر درد کا احساس، سبھی کو متاثر کررہا ہے-

اداکارہ کی یہ آنے والی سیریز 8 مارچ کو او ٹی ٹی پلیکٹ فارم ہوئی چوئی پر اسٹریم کی جائے گی- سیریز میں اداکارہ کا کردار جوانی سے بڑھاپے کی طرف جاتا ہے، اداکارہ سبھاشری کے فینس انکے اس سیریز کو دیکھنے کے لیے کافی بیتاب نظر آرہے ہیں- اصل زندگی میں سربھاشری کافی گلیمرس ہے-

 

 

بتادیں کہ اداکارہ سبھاشری گنگولی کی پیدائش 3 نومبر 1990 کو بردھمان، مغربی بنگال میں بینا اور دیباپرسد گنگولی کے ہاں ہوئیں۔

 

 

اداکارہ سبھا شری گنگولی سال 2014 میں آئی فلم سپارک میں کام کرچکی ہے- لیکن انہوں نے ذیادہ تر بنگالی فلموں میں ہی کام کیا ہے-