Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ایکسٹرا آرڈینری مین ٹریلر میں اداکارہ سری لیلا کو نہیں ملی جگہ

اداکارہ سری لیلا

ٹالی ووڈ، 29 نومبر (اردو پوسٹ) ساؤتھ اداکارہ سری لیلا فلموں میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم آدیکیشوا نے باکس آفس پر ہنگامہ مچا دیا- دوسری اداکاراؤں کی طرح سری لیلا بھی اپنے کیریئر میں ہٹ اور فلاپ کا مزہ چکھ رہی ہے- فلم بھگواناتھ کیسرا کو باکس آفس پر ایک بڑی ہٹ سمجھا جاتا ہے۔

 

 

اداکارہ سری لیلا کی فوری طور پر اگلی ریلیز ایکسٹرا آرڈینری مین ہے- جس کی سرخی نتھین ہے۔ فلم کے ٹریلر کو ہر طرف سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ اگر آپ ٹریلر کو دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ فلمسازوں نے اداکارہ سری لیلا کو ایک طرف کردیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sreeleela (@sreeleela14)

 

اداکارہ سری لیلا ٹریلر میں دو شاٹس میں نظر آرہی ہیں۔ کیا میکرز جان بوجھ کر سری لیلا کو ان کے فلاپ ہونے کی وجہ سے گریز کر رہے ہیں؟

 

 

 

اس کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے، لیکن ٹریلر میں سری لیلا جیسی اسٹار ہیروئن سے گریز نے سوشل میڈیا پر یوزرس کو بولنے پر مجبور کردیا ہے-

 

 

 

فلم کے ہدایت کار وکانتھم وامسی ہیں۔ سدھاکر ریڈی اور نکیتا ریڈی کی طرف سے شریستھ موویز اور آدتیہ موویز اینڈ انٹرٹینمنٹ کے بینرز کے تحت پروڈیوس کردہ یہ فلم ایکسٹرا آرڈینری مین 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-

 

 

اداکارہ سری لیلا کی پیدائش 14 جون 2001 میں مشی گن ، یونائیٹیڈ اسٹیٹ میں ایک تیلگو گھرانے میں ہوئی- انکی والدہ سورنالتا ایک ڈاکٹر ہیں، اور والد سوراپنی سبھاکرا راؤ ایک بزنسمین ہیں- سری لیلا کی پرورش بنگلور میں ہوئی-

 

 

 

 

اداکارہ سری لیلا بچپن میں ہی بھرتناٹیم ڈانس کی تربیت لی، سری لیلا کو ڈاکٹر بننے کی خواہش تھی- اداکارہ تیلگو اور کنڑ سنیما میں کام کرتی ہے۔

 

 

 

ساؤتھ فلموں کی نئی کوئین اداکارہ سری لیلا

انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2019 میں آئی کنڑ فلم کس میں ایک اہم کردار سے کیا اور پھر تیلگو فلم پیلی سنڈا ڈی (2021) اور دھماکہ (2022) میں کام کیا۔ بتادیں کہ سری لیلا سیما ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیت چکی ہے-

 

 

 

اداکارہ سری لیلا کی آنے والی فلموں میں ایکسٹرا آرڈینری مین ، گنٹور کارم، استاد بھگت سنگھ جیسی تیلگو فلمیں شامل ہیں جو سال 2024 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1