Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سونم عرف بختاور خان نے کریئر کے عروج پر انڈسٹری کو الوداع کہے دیا تھا 

اداکارہ سونم

فلمی ڈسک، 24 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم تری دیو کا گانا ‘اوئے… اوئے’ گانا اپنے وقت میں اتنا مشہور ہوا تھا کہ ہر کسی کی زبان پر یہی گانا تھا ، اس گانے کو نصیر الدین شاہ اور اداکارہ سونم پر فلمایا گیا تھا- اداکارہ سونم کو لوگ اوئے اوئے گرل کہنے لگے تھے۔

اپنے چھوٹے سے کیریئر میں ایک بولڈ اداکارہ کی امیج بنانے والی اس ہیروئین کا نام ہے سونم- 1990 کے دہائی میں سونم کافی مقبول اداکارہ تھی-

 

حال یہ تھا کہ سونم کو سائن کرنے کے لیے پروڈیوسرس کی لائن لگی رہتی تھی- فلم وجئے، سے کافی کم عمر میں اپنے کیریئر کی شروعا ت کرنے والی سونم نے فلم تری دیو، وشاتما، مٹی اور سونا، عجوبہ ، کہرام، کرود، جیسی کئی فلموں میں کام کیا-

سونم اور عرف بختاور خان کی پیدائش  2 ستمبر 1972 کو ہوئی۔ سونم کا نام ان کے والد مشیر خان والدہ طلعت خان نے “بختاور” رکھا تھا۔ سونم ان کا اسکرین والا نام ہے۔

سال 1991 میں سونم جب اپنے کیریئر کے عروج پر تھی تب انہوں نے فلم پروڈیوسر راجیو رائے سے شادی کرلی- اسکے بعد سونم نے فلمی دنیا کو چھوڑ دیا اور بیرون ملک میں بس گئی-

راجیو رائے کے ساتھ 10 سال رہنے کے بعد سونم ان سے الگ ہوگئی، حالانکہ راجیو کے ساتھ انکا طلاق شادی کے پچیس سال بعد یعنی 2016 میں ہوا-

راجیو اور سونم کا ایک بیٹا بھی ہے- اسکے بعد سونم نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور سال 2017 میں 44 کی عمر میں اپنے دوست ڈاکٹر مرلی پوڈوال سے شادی کرلی-

سونم اب بھی فلم انڈسٹری کی چکاچوند سے دور اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ وقت گذار رہی ہے-

سوشل میڈیا میں وہ انکی موجودگی نہ کے برابر ہے- ویسے بتادیں کہ سونم کا اصلی نام بختاور خان ہے- وہ مشہور اداکار رضا مراد کی رشتہ دار ہے-

فلم تری دیو میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ سونم کا گانا ‘اوئے… اوئے’ اتنا ہٹ ہوا کہ انہیں اوئے اوئے گرل کہا گیا۔