Type to search

ٹی وی اور فلم

سوبھیتا دھولی پالا برتھ ڈے اسپیشل: فلم میڈ اِن ہیون سے پہچان بنائی

سوبھیتا دھولی پالا

فلمی ڈسک، 31 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمیزون کی ویب سیریز میڈ ان ہیون سے پہچان بنانے والی اداکارہ سوبھیتا دھولی پالا آج اپنی 29ویں سالگرہ منارہی ہے۔ سوبھیتا ماڈلنگ کی دنیا کا بڑا نام ہے۔ انہوں نے کم عمر میں بڑی پہچان بنائی ہے۔

سوبھیتا دھولی پالا کی پیدائش 31 مئی 1993 کو آندھراپردیش کے تینالی میں برہمن گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام وینو گوپال راؤ اور والدہ کا نام سنتھا راؤ ہے۔ انکی ایک چھوٹی بہن سمنتھا ہے۔

سوبھیتا کی اسکولی تعلیم وشاکھاپٹنم کے لٹل اینجلس اسکول، اور وساکھا ویلی اسکول سے ہوئی۔ شوبھیتا نے ایچ آر کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس سے پڑھائی کی۔

شوبھیتا دھولی پالا کی پرورش وشاکھاپٹنم میں ہوئی۔ اسکے بعد وہ ممبئی میں فلمی دنیا میں کیریئر بنانے اور اپنی پڑھائی پوری کرنے آئی تھی۔

سوبھیتا دھولی پالا ماڈل اور اداکارہ ہے۔ سال 2013 میں سوبھیتا دھولی پالا مس انڈیا پینجنٹ میں دوسرے مقام پر آئی تھی۔  اور مس ارتھ 2013 مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ بتادیں کہ سوبھیتا دھلی پالا بھرت ناٹیم اور کوچی وڑی میں تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sobhita Dhulipala (@sobhitad)

 

سوبھیتا دھولی پالا اپنی بولڈ فوٹوز کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں رہتی ہے اور فینس کو انکا یہ انداز پسند بھی ہے۔

ویسے سوبھیتا دھولی پالا نے انوراگ کیشپ کی فلم رمن راگھو 2.0 سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔

بتادیں کہ اس فلم کے لیے کنز فلم فیسٹیول میں شوبھیتا دھولی پالا ، بہترین سپورٹنگ پرفارمینس کے لیے نامزد ہوئی تھی۔ ویب سیریز میڈ ان ہیون سے سوبھیتا کو کافی مقبولیت ملی تھی۔

سال 2018 میں سوبھیتا نے تیلگو انڈسٹری میں فلم گوڈاچاری سے ڈیبیو کیا اور اس فلم میں انکی پرفارمینس کی کافی تعریف ہوئی۔

سوبھیتا ، گھوسٹ اسٹوریز میں انوراگ کیشپ کے سیگمنٹ میں بھی نظر آئی تھی۔ حالانکہ اسے مکس رسپانس ملا تھا۔

سوبھیتا دھولی پالا کی پرسنل لائف کی بات کریں تو رپورٹس کے مطابق انکا نام پرنو مشرا کے ساتھ جوڑا جارہا ہے جو کہ ایک فیشن ڈیزائنر ہے۔

سال 2013 میں سوبھیتا نے پونڈس فیمینا مس انڈیا ساؤتھ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ٹاپ 23 میں اپنی جگہ بنا لی تھی۔ ساتھ ہی انہیں مس اسٹائلش ہیئر، مس اڈوینچر، مس فیشن آئکن ، مس ٹیلنٹ، مس ڈیجیٹل دیوا اور آخر میں فیمینا مس انڈیا اعلان کیا گیا تھا۔

سال 2014 میں سوبھیتا کنگرفیشر کی کیلنڈر گرل بھی رہی۔ فلم رمن راگھو میں وہ نواز الدین صدیقی کے ساتھ نظر آئی۔

اگست 2016 میں ، انھوں نے اکشت ورما کی ہدایتکاری میں بنی فلم کالاکانڈی اور راجا مینن کی ہدایتکاری میں بنی فلم شیف میں سیف علی خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔

سال 2018 میں سوبھیتا نے اپنا تیلگو ڈیبیو کیا تھا۔ فلم گڈاچاری میں سمیرا راؤ کا رول نبھایا۔

اسکے بعد وہ سپر ہٹ ملیالم فلم موتھن میں بھی نظر آئی۔ حالانکہ سال 2019 میں آئی زویا اختر کی بنائی سیریز میڈ ان ہیون نے سوبھیتا دھلی پالا کو مشہور کردیا۔

اس سیریز میں انہوں نے ویڈنگ پلانر تارا کھنہ کا کردار نبھایا تھا۔ جسے ناظرین نے خٰب پسند کیا۔ سوبھیتا کے ساتھ اس سیریز میں ارجن ماتھور نظر آئے۔ جو تارا کے پارٹنر کرن مہرا بنے تھے۔ وہیں ایکٹر جم سربھ نے تارا کے والد عادل کھنہ کا کردار نبھایا۔

سوبھیتا دھولی پالا کی دوسری سیریز جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی براد آف بلڈ میں عمران ہاشمی  کے ساتھ کام کیا، جس میں انہوں نے ایشا کھنہ کا رول ادا کیا تھا۔ اپنے چھوٹے سے کیریئر میں سوبھیتا نے بڑی پہچان بنالی ہے۔ تبھی انکے پاس زبردست ہندی اور ساؤتھ کی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ کی فلم بھی ہے۔

سوبھیتا جلد ہی فلم میجر میں نظر ٓنے والی ہے۔ اسکے علاوہ وہ ستارا، منی رتنم کی فلم پونیئن سیلون اور میڈ ان ہیون 2 میں بھی نظر آئیں گی۔

سوبھیتا دھولی پالا نے سال 2016 میں رام راگھو 2.0 میں سمرتیکا نائیڈو کا کردار نبھایا، سال 2017 میں شیف فلم میں وینی کا کردار نبھایا، کالا کانڈی میں تارا کا رول ادا کیا، تیلگو فلم گڈاچاری میں سمیرا راؤ کے رول میں نظر آئی۔

سال 2019 میں ملیالم فلم موتھن میں روزیی کا کردار نبھایا۔ سال 2020 میں گھوسٹ اسٹوریز میں نیہا کے کردار میں نظر آئی۔

سلم ڈاگ ملینئر سے مشہور ایکٹر دیو پٹیل کے ساتھ ہالی ووڈ فلم منکی مین میں بھی کام کررہی ہے۔