Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم غدر 2 میں نظر آئیں گی اداکارہ سمرت کور

سمرت کور

فلمی ڈسک، 1 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2001 میں ریلیز ہوئی فلم غدر نے باکس آفس پر سچ میں غدر مچا دیا تھا، انیل شرما کی اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلم کا پارٹ 2 یعنی غدر 2 اس سال ریلیز کو تیار ہے-

 

 

اس فلم کو بھی انیل شرما نے ہی بنایا ہے- فلم میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے ساتھ انکے بیٹے کے کردار میں اتکرش شرما نظر آئیں گے-

 

وہیں فلم غدر 2 میں سنی دیول کی بہو کے کردار میں اداکارہ سمرت کور نظر آئیں گی- آئیے جانتے ہیں کون ہے اداکارہ سمرت کور-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simrat Kaur (@simratkaur_16)

 

اداکارہ سمرت کور پنجابی خاندان سے ہے، لیکن انکی پیدائش 16 جولائی 1997 کو ممبئی میں ہوئی- سمرت کور کئی پنجابی میوزک البمس میں نظر آچکی ہے- سمرت سپر ہٹ پنجابی برج خلیفہ میں بھی نظر آئی تھی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simrat Kaur (@simratkaur_16)

 

سمرت نے اپنی اداکاری کیرئیر کا آغاز سال 2017 میں تیلگو رومانٹک ڈرامہ فلم پریماتھو می سے کیا تھا- بالی ووڈ میں سمرت کور سنی دیول کی فلم غدر 2 سے ڈیبیو کرنے جارہی ہے- سال 2018 میں تیلگو فلم پریچیام میں کام کیا، اسکے بعد سال 2019 میں تیلگو فلم ڈرٹی ہیری میں نظر آئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Simrat Kaur (@simratkaur_16)

 

بتایا جا رہا ہے کہ سمرت فلم غدر 2 میں کافی اہم کردار میں ہے، دراصل اس فلم میں سنی دیول اپنے بیٹے کے پیار یعنی بہو کو لانے کے لیے پاکستان جاتے ہیں اور وہاں غدر مچاتے ہیں-

 

اداکارہ سمرت کا پورا نام سمرت کور رندھاوا ہے اور انہوں نے ممبسی کے ڈان بوسکو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا ہے-

 

سمرت کور سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 7.9 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔