Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ شرینو پاریکھ کورونا مثبت پائی گئی، ہاسپٹل میں شریک

شرینو پاریکھ

ٹی وی ڈسک،15جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا پھیلاؤ لگاتار بڑھتا ہی جارہا ہے۔ بالی ووڈ سمیت کئی ٹی وی اسٹار اس خطرناک وائرس کی زرد میں آرہے ہیں۔ اب خبر ہے کہ ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ شرینو پاریکھ بھی کورونا مثبت پائی گئی ہے اور انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ شرینو پاریکھ نے خود اس بات کی معلومات انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ اس خبر کے آنے کے بعد شرینو پاریکھ کے فینس جلد صحت مند ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔

شرینو پاریکھ کو اس پیار کو کیا نام دو، ایک بار پھر، ایک بھرم سرو گن سپنا اور عشق باز میں انکے رول کے لیے جانا جاتا ہے۔ گذشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ ٹی وی ایکٹر پرتھ سمتھان بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس خبر کے بعد کسٹوٹی زندگی کے، کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔

شرینو پاریکھ نے لکھا، سبھی لوگ کچھ وقت کے لیے دور ہوگئے ہیں، کچھ دنوں پہلے کورونا مثبت پائی گئی ہوں، ابھی ہاسپٹل میں علاج چل رہا ہے ٹھیک ہورہی ہوں، مجھے اور میرے خاندان والوں کے لیے دعا کریں۔ میں سبھی کورونا جنگجوؤں کی بہت شکر گذار ہوں، جو ان ڈراونے وقت کے دوران بھی مریضوں کے ساتھ رحم و مہربانی کا سلوک کررہے ہیں۔ شرینو پاریکھ نے اس طرح سے اس بات کی معلومات فینس سے شیئر کی ہے۔

Tags:

You Might also Like