Type to search

ٹی وی اور فلم

شرینو پاریکھ کی ‘ڈیمیج 3’ کے ساتھ او ٹی ٹی پر ڈیبیو

شرینو پاریکھ ڈیمیج 3

ٹی وی ڈسک، 4 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ شرینو پاریکھ کو ٹی وی انڈسٹری میں پورے دس سال پورے ہوگئے ہیں- زندگی کا رنگ گلال، اس پیار کو کیا نام دو، عشق باز، ایک بھرم سروگن سمپن، جیسے کئی ٹی وی شوز میں نظر آنے والی شرینو ڈیمیج 3 میں بحث میں ہے- یہ انکا او ٹی ٹی ڈیبیو ہے- شو میں شرینو کے علاوہ آمنہ شریف بھی نظر آئیں گی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hungama Play (@hungama_play)

اس ملاقات میں وہ اپنی سیریز ، کورونا سے جنگ، اپنے ساتھ ہوئے چھیڑ چھاڑ ، لڑکیوں کے چیلنج ، شادی جیسے تمام مسائل پر بات کی-

سچ کہوں تو میں نے آپ لوگوں سے (میڈیا) سے ہی تحریک لی۔مجھے چھوٹے پردے پر پورے دس سال ہوگئے ہیں اور میں لگاتار آپ لوگوں کے رابطے میں ہوں-

آپ لوگوں کا مشاہدہ کرتی آرہی ہوں- حالانکہ آپ لوگ انٹرٹینمنٹ کے فیلڈ سے ہے، جبکہ میرا کردار کرائم جرنلسٹ کا ہے، یہی وجہ ہے کہ اپنے رول کو لیکر میں بہت ذمہ دار محسوس کررہی تھی-

جس طرح سے دباؤ کو آپ لوگ محسوس کرتے ہیں، ڈیڈ لائنس کو پوری کرنا، اسٹوری فریک کرنے کے پچھے لگے رہنا، اسٹوری مل جائے، تو اسکی تصدیق کرنا، ان سبھی چیزوں کو میں نے پردے پر محسوس کیا ہے-

شنایا کا یہ رول میرے لیے کافی چیلنج رہا، حالانکہ کردار کے لیے میرے پاس کوئی اصل زندگی کا کوئی حوالہ نہیں تھا، یہ کہانی دو لڑکیوں کی ہے اور صرف میرے جرنلزم کی نہیں ہے-

شنایا ایک پرفیکٹ لڑکی نہیں ہے- وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کچھ غلطیاں بھی کرتی ہے-

مجھے لگتا ہے میرے لیے سب سے بڑا ڈیمیج تب ہوگا، جب میرے فینس اور ناظرین میرے کام کو ناپسند کرنا شروع کردیں-

میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے ہر کردار کو اتنے ہی جوش سے دیکھیں، جتنے وہ میرے پسندیدہ کام کو دیکھتے ہیں-

مجھے سب سے زیادہ ڈر اس بات کا لگتا ہے کہ ایک اداکار کے طور پر میں اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے میرے پاس کچھ نیا نہیں بچا تو؟ میری تخلیقی صلاحیت کہیں چوک گئی تو؟ میں اپنے کیریئر میں یہ نقصان نہیں چاہتا۔

شرینو پاریکھ کی پیدائش 11 نومبر 1989 کو گجرات کے ودودرا میں ہوئی، انکے والد انجینئر ہے جبکہ والدہ سمیتا پاریکھ ایک بینکر ہے- انکا ایک بھائی شبھم پاریکھ ہے-

 

شرینو پاریکھ نے بیچلر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کی- انہوں نے اسٹار پلس کے رومانٹک ڈرامے اس پیار کو کیا نام دو؟ ایک بار پھر میں آستھا اگنی ہوتری کا کردار نبھایا-

اداکارہ شرینو نے سال 2017 میں ہندی فلم تھوڑی سی من مانیاں میں نیہا دتہ کا کردار نبھایا، یہ انکی ڈیبیو فلم تھی- اسکے بعد وہ سال 2018 گجراتی فلم لمبو راستو میں کام کیا-

Tags:

You Might also Like