Type to search

بزنس ٹی وی اور فلم

اداکارہ شرینو پاریکھ لاک ڈاؤن میں دلہن والا اسٹائل

shrenu-parikh bridal look

ٹی وی ڈسک،5مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے پسندیدہ سیریل عشق باز کی مشہور اداکارہ شرینو پاریکھ نے حال ہی میں برائیڈل فوٹوشوٹ کرایا ہے۔ اپنے اسی فوٹوشوٹ کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ کی دنیا میں چھائی ہوئی ہے۔

ناک میں نتھ اور ماتھے پر مانگ کا ٹیکا نے شرینو پاریکھ کے برائیڈ لک میں چار چاند لگا دیئے ہیں۔ نیہا ادھیک مہاجن کی اسٹائلنگ نے شرینو پاریکھ کے ماڈرن برائیڈ اوتار کو اور بھی دلکش بنا دیا ہے۔ گولڈن کلر کے لہنگے میں شرینو پاریکھ کا بے حد خوبصورت لک دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ آنکھوں پر چشمہ لگائےاور صوفے پر لیٹے ہوئے شرینو پاریکھ کا الگ انداز نظر آرہا ہے۔ عشق باز سیریل میں شرینو پاریکھ نے گوری کماری شرما کا کردار نبھایا تھا جو کہ ناظرین کو کافی پسند آیا تھا۔

شرینو پاریکھ کی پیدائش 11نومبر 1989 کو تعلق گجرات کے ودودرا میں ہوئی۔ انہوں نے اسکولی تعلیم شانتی نیکیتن ودیالیہ سے مکمل کی۔ شرینو سال 2007 میں مس یونیورسٹی رہی، اور سال 2008 میں مس ودودرا مقابلہ میں دوسری رنر اپ رہی۔ شرینو پاریکھ نے اداکاری کے کیریئر کا آغاز اسٹار پلس کے گلال میں روپا کے رول سے کیا تھا۔ شرینو پاریکھ ایک ٹی وی اداکارہ ہے اور وہ ٹی وی سیریل عشق باز سے کافی مقبول ہوئی۔  سال 2017 میں انہوں نے فلم تھوڑی سے من مانیاں سے فلم میں ڈیبیو کیا جس میں انکے مقابلے ارش شیراوت تھے۔

Tags:

You Might also Like