Type to search

ٹی وی اور فلم

کام نہ ملنے پر انڈسٹری اور شہر چھوڑنا چاہتی تھی : شونالی ناگرانی

شونالی ناگرانی

شونالی ناگرانی ایک وقت کام نہ ملنے کی وجہ سے ممبئی اورانڈسٹری دونوں چھوڑنے والی تھیں۔

بگ باس سیزن 5 کی کنٹیسٹنٹ سونالی ناگرانی آخری بار ویب سیریز ‘تانڈو’ میں نظر آئی تھیں۔

شونالی ناگرانی کی شادی فروری 2013 میں ہوئی تھی اور فروری 2019 میں الگ بھی ہوگئے۔


فلمی ڈسک، 26 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شونالی ناگرانی تو آپ کو یاد ہی ہوگی، جو بگ باس سیزن 5 میں نظر آئی تھی اور انکا پوجا مشرا کے ساتھ زبردست جھگڑا ہوا تھا۔ اس جھگڑے کلپ آج بھی وائرل ہوتی ہے۔

 

وہی شونالی ناگرانی ایک بار پھر بحث میں ہے۔ اپنی پروفیشنل لائف کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی شادی شدہ زندگی کی وجہ سے۔ اداکارہ کے لیے پچھلے کچھ سال مشکل بھرے رہے۔

 

انہوں نے فوٹوگرافر اور سینماٹوگرافر شیراز بھٹاچاریہ سے شادی کی تھی۔ مگر بعد میں انکا چھ سال بعد طلاق ہوگیا تھا۔ اسی پر انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے۔

 

درصل شونالی ناگرانی نے فروری 2013 میں شادی کی تھی لیکن چھ سال بعد سال 2019 میں آپسی اختلافات کی وجہ سے الگ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری 2019 میں دونوں نے راستے الگ کرلیے اور اب انکے طلاق کا عمل چل رہا ہے۔

اداکارہ نے ای۔ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں بتایا، میں جذباتی طور پر ٹوٹ گئی تھی اور میرے پاس بالکل بھی کام، فیمیلی یا خود پر انویسٹ کرنے کی توانائی نہیں تھی۔

 

شونالی نے کہا، مجھے خود سے نفرت ہوگئی تھی۔ میری خود اعتمادی ختم ہوگئی تھی۔ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ میں نے پرانی شونالی کو کب الوداع کہے دیا۔ جسے صرف ہنسنا اور مسکرانا پسند تھا۔

 

 

شونالی نے انڈین کرکٹ لیگ جیسے تمام شو کو ہوسٹ کیے۔ انہوں نے کہا، شادی کرنے کے بعد میں نے پانچ سال بالکل کام نہیں کیا۔ ایسے میں مجھے دوبارہ کیریئر شروع کرنے میں بے حد مشکل آرہی تھی۔

 

 

باقی سب کی طرح شونالی نے بھی سوشل میڈیا پر ذیادہ وقت گذارنا شروع کیا۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ شونالی کے پاس کام ہی نہیں تھا۔ ایک موڑ پر شونالی بکھر گئی تھی۔ پھر شونالی نے ممبئی اور شوبز کو چھوڑ کر گوا جانے کا سوچا۔

 

 

لیکن شونالی کو قسمت کہیں اور ہی لے جانا چاہتی تھی۔ جب وہ سب چھوڑ کر جانا چاہتی تھی، اسی وقت ایک کاسٹنگ کمپنی سے کال آیا اور ویب شو تانڈو میں ایک رول کا آفر ملا۔

 

شونالی کو یہ کال ایک چمتکار سے کم نہیں لگا۔ اور اس رول کے لیے آڈیشن دیا۔ اس رول نے شونالی کو انڈسٹری چھوڑنے سے بچالیا۔

 

 

 

بتادیں کہ شونالی ناگرانی کی پیدائش 20 ڈسمبر 1981 کو دہلی کے ایک سندھی خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے گڈ شیفرڈ انگلش اسکول کی۔ سال 2003 میں دہلی کے لیڈی شری رام کالج سے گریجویشن کیا۔ ان کے والد ایک ریٹائرڈ بحریہ افسر ہیں۔

 

انہوں نے فیمینا مس انڈیا انٹرنیشنل 2003 کا تاج پہنا اور 2003 کے لیے مس انٹرنیشنل میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے منتخب ہوئیں۔

 

انہیں ٹائمز آف انڈیا نے 2011 اور 2012 میں موسٹ ڈیزائربل ویمن کی 50 انتہائی مطلوبہ خواتین میں سے ایک کے طور پر ووٹ دیا تھا۔

 

شونالی ہندی فلموں میں بنیادی طور پر معاون کرداروں میں نظر آئی ہیں۔ شونالی ابتدائی طور پر عمران ہاشمی کے ساتھ سال 2005 میں ریلیز ہوئی فلم زہر سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی تھی لیکن کسی وجہ سے انہیں دستبردار ہونا پڑا، لیکن اس کے بعد سے وہ کسی بڑے فلمی کردار میں نظر نہیں آئیں۔

تاہم، وہ سال 2008 میں شاہ رخ خان کی فلم رب نے بنا دی جوڑی اور سال 2009 میں دل بولے ہڑپا میں مختصر کردار میں نظر آئی۔

 

 

 

شونالی ناگرانی نے سال 2021 میں آئی ایمیزون پرائم ویڈیو کی ویب سیریز تانڈو میں ادیتی مشرا کا کردار نبھایا، اور اسی سال زی5 کی ویب سیریز شن فلاور میں مسز نینا کپور کا رول پلے کیا۔