Type to search

ٹی وی اور فلم

کم کم بھاگیہ اسٹار شیکھا سنگھ نے شیئر کی بولڈ تصویر

شیکھا سنگھ بولڈ

ٹی وی ڈسک،9 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لفٹ رائٹ لف سیریلس سے کیریئر کی شروعات کرنے والی ٹی وی اداکارہ شیکھا سنگھ ان دنوں اپنی فوٹوز کو لیکر بحث میں ہے۔

سال 2006 میں مس چندی گڑھ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی شیکھا سنگھ نے گذشتہ سال ہی بیٹی کو جنم دیا تھا۔ ماں بننے کے بعد سے ہی شیکھا سنگھ ٹی وی سے دوری بنائے ہوئے ہے۔

اپنی بیٹی کے خاطر شیکھا سنگھ نے تو سیریل کم کم بھاگیہ کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

اسی درمیان شیکھا سنگھ ایک بار پھر سے سرخیوں میں آگئی ہے۔ اس لائم لائٹ کی وجہ بنی ہے شیکھا سنگھ کی لیٹسٹ تصویریں جن میں وہ ٹاپ لیس ہوکر پوز دیتی نظر آرہی ہے۔

حال ہی میں ، شیکھا نے اپنے بچے کو بریسٹ فیڈنگ کراتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تھی۔ جسکی وجہ کئی لوگوں نے تعریف کی تھی اور ہمیشہ کی طرح کچھ لوگوں کو اداکارہ کا ایسی فوٹو شیئر کرنا پسند نہیں آیا۔

تمام تنقیدوں کو نظر انداز کرکے شیکھا نے اب اپنی ٹاپ لیس فوٹو شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے تکیے سے جسم کو ڈھک لیا ہے۔ لال رنگ کی لپسٹک لگائے ، کھلے بالوں میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔

 

کچھ وقت پہلے ہی شیکھا سنگھ نے اپنی ایک فوٹو فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں شیکھا سنگھ ٹاپ لیس ہوکر پوز دے رہی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شیکھا نے لکھا آج رات کی تھیم ریڈ ہے۔ شیکھا کی ان تصویروں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

سوشل میڈیا یوزرس کو شیکھا کا یہ انداز پسند نہیں آیا، جسکے بعد انہوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ انکی یہ تصویر دیکھنے کے بعد ایک یوزر نے لکھا، میم، آپ سے یہ امید تو نہیں تھی۔ دوسرے نے لکھا، میڈم کپڑے کہا گئے آپکے۔

 سیریل کم کم بھاگیہ اسٹار سریتی جھا بھی شیکھا کی تصویر پر کمنٹ کیا ہے۔ سریتی جھا نے کمنٹ میں لکھا کیا میں تمہارے گھر آجاؤں۔

بتادیں کہ شیکھا سنگھ کی پیدائش 7 فروری 1986 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ انہوں نے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔ شیکھا نے اپریل 2016 میں کرن شاہ سے شادی کی۔ جون 2020 کو اس جوڑے کو ایک لڑکی ہوئی۔

سال 2007 میں سب ٹی وی پر نشر ہوئے ٹی وی شو لفٹ رائٹ لفٹ سے ڈیبیو کیا۔ شو میں انہوں نے اکریتی بھٹ کا کردار نبھایا تھا۔ اسکے بعد وہ زی ٹی وی کے شو میری ڈولی تیرے انگنے اور گھر کی لکشمی بیٹیاں میں نظر آئی۔

سال 2009 شیکھا نے کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو اترن میں کوکی، کا کردار نبھایا۔ سال 2010 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو آہٹ میں شیکھا نے سنیہا کا کردار نبھایا۔

سال 11-2010 تک کلرس چینل پر نشر ہوئے شو نا آنا اس دیس لاڈو، میں امبا سنگوان کا کے رول میں نظر آئی۔ اسکے بعد 12-2011 تک کلرس چینل پر نشر ہوئے شو پھلوا میں گائتری کا کردار نبھایا۔

انکے علاوہ شیکھا نے کئی شوز میں کام کیا جن میں عدالت، سسرال سمر کا، مہابھارت، پوترا رشتہ، کم کم بھاگیہ، پیار کو ہوجانے دو، کنڈلی بھاگیہ، لال عشق، جیسے شوز شامل ہے۔

سال 20-2014 تک زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو کم کم بھاگیہ میں عالیہ مہرا کھنہ کا کردار نبھانے والی شیکھا نے سال 2006 میں مس چندی گڑھ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔