Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ سیجل شرما نے کی خودکشی

فلمی ڈسک،25جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دل تو ہیپی ہے جی سیریل سے سرخیوں میں آئی 26 سالہ اداکارہ سیجل شرما کی خودکشی کی خبر نے سبھی کو چونکا دیا ہے- سیجل شرما نے جمعہ کے دن اپنے روم میں خودکشی کی- سیجل شرما کی خودکشی کی خبر فینس سمیت ٹی وی انڈسٹری کے سبھی لوگ صدمے میں ہے-

حال ہی میں ٹی وی ایکٹر اور فلم اداکار کشل پنجابی نے خودکشی کرلی تھی- ایک رپورٹ کے مطابق سیجل ذاتی زندگی میں کافی پریشان تھی ۔ ممبئی کے میرا روڈ کے کنکیا پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کی رپورٹ درج ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ڈپریشن میں تھی-
پولیس نے سیجل کے خودکشی کو لیکر انکی دوستوں سے پوچھ تاچھ کی ہے، جس میں سے ایک کی روم میٹ ہے- سیجل کے خودکشی کرنے کے دوران انکی یہ دونوں فرینڈس فلیٹ میں ہی موجود تھے-

ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ سیجل کی انکی روم میٹ کے ساتھ کسی بات کو لیکر بحث ہوگئی تھی، جسکے بعد انہوں نے خود کو روم میں بند کرلیا تھا اور بعد میں وہ مردہ پائی گئی-

سیجل نے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ ٹی وی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے ۔ ٹی وی پر آنے سے پہلے سیجل شرما اشتہارات کی دنیا کا معروف چہرہ تھی ۔ سیجل آبائی طور پر راجستھان کے ادے پور کی رہنے والی تھی-