Type to search

Uncategorized

فور مور شاٹس پلیز، کی اداکارہ سیانی گپتا نے انٹرنیٹ پر وائرل

sayani-gupta

فلمی ڈسک،28اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ اور ویب سیریز کوئین سیانی گپتا ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ آئے دن انٹرنیٹ پر اپنی اداؤں کا جلوہ دیکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہے۔ حال ہی میں سیانی گپتا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اورینج کلر کی بکنی میں بے حد بولڈ تصویریں شیئر کی ہے۔

سیانی گپتا نے حال ہی میں ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی ویب سیریز فور مور شاٹس پلیز کے دوسرے سیزن کو لیکر بحث میں ہے۔ اس ویب سیریز میں سیانی گپتا کا بیباک انداز اور انکا بولڈ لک ناظرین کو خوب پسند آیا ہے۔ اورینج کلر کی بکنی میں فوٹو شوٹ کراتے ہوئے سیانی گپتا قہر ڈھاتی دیکھائی دے رہی ہے۔

سیانی گپتا فلورل ڈریس اور اورینج بکنی میں ایک کے بعد ایک اسٹائلش پوز دیتی دیکھائی دے رہی ہے۔ سیانی گپتا بالی ووڈ کی جگا جاسوس، جب ہیری میٹ سیجل، اور آرٹیکل 15 جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہے۔ سیانی گپتا سوشل میڈیا پر اپنی بولڈنیس اور ہاٹ اداؤں کے لیے جانی جاتی ہے۔

سیانی گپتا کی پیدائش 9 اکتوبر 1985کو کلکتہ میں ہوئی۔ وہ ایک ہندوستانی فلمی اداکارہ ہے۔ انہوں نے گریجویٹ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے کیا ہے۔ سال 2012 میں انہوں نے میریج ڈاٹ کام ، فلم سے ڈیبیو کیا۔

فوٹو: سیانی گپتا کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like