Type to search

ٹی وی اور فلم

سندیپا دھر کو بڑی فلم کا انتظار

فلمی ڈسک،30جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) روپ سہانا لگتا ہے، چاند پرانا لگتا ہے، تیرے آگے او جانم— اس اداکارہ کو دیکھ کچھ یہی گانا گانے کا من کرتا ہے- کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اداکارہ کون ہے؟ یہ ہے اداکارہ سندھیا دھر – وہیں سندیپا جنہوں نے سال 2010 میں سورج برجاتیا کی فلم اسی لائف میں” کے ذریعہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا-

تصاویر: انسٹاگرام @ iamsandeepadhar)
سندیپا دھر پہلی ہی فلم میں ‘گرل نیکسٹ ڈور’ امیج اور رول کے باوجود سندیپا سرخیاں بٹورنے میں کامیاب رہی تھی- اور اب وہ بولڈ انداز کی وجہ سے بحث میں ہے- سندیپا دھر نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے، جس میں لوگ انکی خوب تعریف کررہے ہیں- سندیپا دھر میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے- اور فوٹو شوٹ بھی جم کراتی ہے- اسکے علاوہ وہ اپنے ڈانس ویڈیو بھی خوب شیئر کرتی ہے- سندیپا بھلے ہی اسکرین ٹریڈیشنل اوتار میں دیکھی ہو، لیکن رئیل لائف میں انکا بولڈ انداز فینس کو اپنی طرف راغب کررہا ہے-

سندیپا نے ٹائیگر شراف کی ڈیبیو فلم ہیروپنتی میں بھی کام کیا تھا اور اس میں انکی پرفارمینس کو خوب سراہا گیا- وہ پروفیشنل ڈانسر ہے اور بھارت ناٹیم میں 8 سالوں کی ٹریننگ لی ہے- سندیپا کو انکے ڈانس کے لیے کئی ایوارڈس سے نوازا جاچکا ہے-  سندیپا جاز ڈانسر بھی ہے، شیامک داور اور یرینس لیوس جیسے ڈانسر اور کوریوگرافرس سے ٹریننگ لے چکی ہے-  سندیپا کی پیدائش 2 فروری 1987ء کشمیر میں ہوئی- انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سینٹ زیویر کالج ممبئی سے اشتہارکاری میں گریجوایشن پاس کیا۔

Tags:

You Might also Like