Type to search

ٹی وی اور فلم

سمیوکتا ہیگڑے کورونا سے متاثر سوشل میڈیا پر شیئر کی معلومات

سمیوکتا ہیگڑے کورونا

فلمی ڈسک،22 مئی (ذرائع) اسپلٹ ولا سیزن 11 اور ایم ٹی وی کے شو روڈیز میں نظر آچکی کنڑ اور تامل اداکارہ سمیوکتا ہیگڑے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے- اسکی اطلاع انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے-

سمیوکتا ہیگڑے نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرکے انہوں نے لکھا، ہیلو دوستوں امید ہے کہ آپ لوگوں اچھے ہونگیں- میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے-

ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین کے صحت کے بارے میں بھی معلومات شیئر کی-

میں نے خود کو سیلف آئسولیٹ کرکیا ہے اور ڈاکٹر کی بتائی ہوئی سبھی گائیڈ لائنس اور کورونا پروٹوکولس پر عمل کررہی ہوں- اپنا خیال رکھیں، مثبت رہیں، جس سے آپ کا ٹیسٹ منفی ہو-

سمیوکتا ہیگڑے نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا، میرے والدین جنکا پچھلے مہینے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا- اب وہ ٹھیک ہے اور آہستہ آہستہ ٹھیک ہورہے ہیں-

میں اس کائنات کی شکرگذار ہوں کہ میں کوویڈ سے تب متاثر ہوئی جب وہ اپنے اچھے صحت کی طرف لوٹ رہے ہیں-
ان دنوں ریکوری کی خبریں سچ مچ سب سے اچھی خبریں ہیں، امید ہے کہ زمین پر حقیقی بدلاؤ ہوگا اور مجھے خوشی ہے کہ لوگوں کو وہ صحت کی سہولت مل رہی ہے، جسکی انہیں ضرورت ہے-

سمیوکتا ہیگڑے کی پیدائش 17 جولائی 1998 کو بنگلور میں ہوئی- انہوں نے اپنی تعلیم سینٹ پال انگلیشن اسکول سے کی، اور سری بھگوان مہاویر جین کالج سے بے اے سائیکولوجی اینڈ جرنلز میں ڈگری کورس کیا-

 

 

آپ کو بتادیں کہ سمیوکتا ہیگڑے اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ڈانسر بھی ہے- سال 2017 میں سمیوکتا ہیگڑے ایم ٹی وی کے ریالٹی شو روڈیز 15 میں بھی نظر آچکی ہے-

اس شو سے انہیں ہندی فلم انڈسٹری میں کافی پہچان دلائی- روڈیز کے علاوہ وہ سال 2018 میں ایم ٹی وی کے شو اسپلٹ ولا سیزن 11 میں بھی نظر آچکی ہے-

اس شو میں انہوں نے بطور کنٹیسٹنٹ کے طور پر حصہ لیا تھا- ساتھ ہی سال 2017 میں کنڑ بگ باس سیزن 5 میں بھی نظر آچکی ہے-

بتادیں کہ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 2016 میں آئی کنڑ فلم کررک پارٹی سے شروع کیا تھا- اس فلم میں انہوں نے ٹی. آریا کا کردار نبھایا- اس فلم میں وہ ایکٹر رکشیت شیٹی کے مقابلے کام کیا تھا- اس فلم کوریشب شیٹی نے ڈائریکٹ کیا تھا-

سال 2017 میں انہوں نے کنڑ رومانٹک کامیڈی فلم کالج کمار میں کیرتی کا کردار ادا کیا، سال 2018 میں تیلگو رومانٹک کامیڈی فلم کررک پارٹی میں انہوں نے ستیہ کا کردار نبھایا، یہ انکی پہلی تیلگو فلم تھی،

سال 2019 میں ہیگڑنے نے تامل فلم کرائم تھریلر فلم واچ مین میں انیتا کا رول نبھایا، یہ انکی تامل ڈیبیو فلم تھی، فلم میں پرکاش کمار لیڈ رول میں تھے-اسی سال انہوں نے تامل فلم کومالی، پپی، جیسی فلموں میں کام کیا، انکی اور دو فلمیں زیر تکمیل ہے-