Type to search

فیشن

ہوش اڑا دیگا سامنتھا اکنینی کا اسٹائل

فیشن ڈسک،31جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی سب سے خوبصورت اداکارؤں میں سے ایک سامنتھا اکنینی نہ صرف ایکٹنگ میں کمال لگتی ہے، بلکہ اسٹائل اور فیشن سینس کے معاملے میں بھی انکا کوئی جواب نہیں ہے-

وہ ہر بار اپنے اسٹائلش انداز سے چونکا دیتی ہے، اس بار انٹرنیٹ پر سامنتھا اکنینی کا ساڑی والا لک چھایا ہوا ہے- جو فینس کو کافی پسند آرہاہے، سامنتھا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پچ کلر کی ساڑی پہنے ہوئے کچھ فوٹوز شیئر کیے ہیں، جن میں وہ غصب کی خوبصورت لگ رہی ہے-

سامنتھا نے ساڑی کے ساتھ لائٹ جیولری پہنی ہے ور ہلکا میک اپ کیا ہے، انکے اس معمولی لک کی فینس نے بھی تعریف کی ہے- کسی نے انہیں کوئین بتیا تو کسی نے ماڈرن بھابی تک کہہ دیا ہے- سامنتھا نے یہ لک اپنی آنے والی تلگو فلم جانو کے ٹریلر لانچ پر پہنا تھا، اس فلم میں وہ زبردست رول میں نظر آئیں گی، یہ فلم 7 فروری کو ریلیز ہوگی-

سامنتھا سب سے ذیادہ فیس لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہے- رپورٹس کے مطابق وہ ایک فلم کے لیے قریب 2 کروڑ کی فیس لیتی ہے- سامنتھا ساؤتھ کے سپر اسٹار اکنینی ناگرجنا کی بہو ہے- انہوں نے ناگرجنا کے بیٹے ناگا چیتنیہ سے لو میریج کی تھی، فلموں کے علاوہ سامنتھا چیرٹیی ورک بھی کرتی ہے، حال ہی میں انہوں نے ایک پری اسکول بزنس یعنی ابتدائی لرننگ سنٹر کی شروعات کی، جو بچوں کے لیے ہے، اسکے علاوہ وہ ایک این جی او بھی چلاتی ہے-
فوٹو: سامنتھا کے انسٹاگرام سے لی گئی
Instagram@samantharuthprabhuoffl

Tags:

You Might also Like