Type to search

ٹی وی اور فلم

پردے کی چھوٹی بہو یعنی روبینہ دلائک سوشل میڈیا پر رہتی ہے ایکٹیو

ٹی وی ڈسک،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایک بار پھر ٹی وی اداکارہ روبینہ دلائک کی ہالی ڈے والی تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہے۔ بتادیں کہ روبینہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، گذشتہ ہالی ڈے کے کچھ ویڈیوز بھی۔
ان ویڈیو اور تصویروں میں روبینہ مرین فش کے ساتھ انجوائے کرتی دیکھ رہی ہے۔ کچھ تصویروں میں روبینہ اپنی ہتھیلی ر اسٹار فش دیکھاتی نظر آرہی ہے۔ یہ تصویریں انکے حالیہ وکیشن کی ہے، جسکی وہ پہلے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کرچکی ہے۔روبینہ فی الحال شکتی۔ استتو کے احساس کی، میں سومیہ کے کردار میں نظر آرہی ہے۔ اپنے کام سے چھوٹی لیکر وہ حال ہی میں اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ فلپائن پہنچی تھی۔

ہماچل پردیش کے شملہ میں 26 اگسٹ 1987 کو پیدا ہوئی روبینہ نے اس سے پہلے بھی سمندر کو انجوائے کرتی فوٹو پوسٹ کی ہے۔ روبینہ کے انسٹاگرام تصویر کو دیکھ کر ایک بات تو صاف ہے کہ انہیں گھومنا بہت پسند ہے اور اپنے کام سے موقع نکال کر وہ فوری نکل پڑتی ہے گھومنے۔ آ پ کو بتادیں کہ سال 2016 میں اسٹرن آئی کے ایشیا کی ٹاپ 50 سیکسی خواتین کی فہرست میں روبینہ دلائک 11ویں نمبر پر تھی۔ روبینہ نے 21 جون 2018 کو اپنے بوائے فرینڈ ابھینو شکلا سے شادی کرلی۔

زی ٹی وی کے سیریل چھوٹی بہو میں اویناش سچدیو کے ساتھ رادھیکا شاستری کا کردار نبھا کر روبینہ دلائک نے پہنچان بنائی۔ سال 2012 میں سونی ٹی پر نشر ہوئے ساس بنا سسرال، اور سال 2013 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے ویوا ۔ ایک نئی امید میں کرن گرور کے مقابلے کام کیا۔ روبینہ دلائک نے جینی اور جیجو سیریل میں جینی کا کردار نبھایا تھا اور اور لوگوں کو یہ کردار کافی پسند بھی آیا تھا۔ روبینہ دیووں کے دیو مہادیو سیریل میں سیتا کا رول پلے کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like