Type to search

ٹی وی اور فلم

رشمی دیسائی چار سال تک تھی ڈپریشن کا شکار

رشمی دیسائی

ٹی وی ڈسک،23مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دور سے دیکھنے میں گلمیر انڈسٹری بھلے ہی بے حد چمکدار دیکھتی ہے۔ لیکن کئی بار ایسا ہوتا نہیں ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں رشمی دیسائی نے بتایا کہ انکی پروفیشنل لائف کافی اچھی رہی لیکن نجی زندگی میں وہ پریشان رہی کہ ڈپریشن کی شکار ہوچکی ہے۔ انہوں نے اس انٹرویو میں اپنے اس ڈپریشن کے دور پر کافی کھل کر بات کی۔

 

بگ باس 13 کے فائنل میں پہنچی اداکارہ رشمی دیسائی نے ڈپریشن کے خلاف اپنی لڑائی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان حالات سے نکلنے میں انکے خاندان نے انکی مدد کی۔ رشمی نے کہا، آپ کمتر محسوس کرنے لگتے ہیں۔ آپ کا خود مشاہدہ متاثر ہوجاتا ہے۔ آپ کا اعتماد تقریبا صفر ہوجاتا ہے۔ آپ موڈی اور اداس ہوجاتے ہیں۔ اور آپک کے پسند بدل جاتی ہے۔

 

انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ ڈپریشن سے وہ کس طرح لڑی۔ انہوں نے کہا ، آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رہنا چاہیئے جو آپ کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور جو آپ کو بڑھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اکثر ہمیں احساس نہیں ہوتا ہے لیکن ہماری پسند غلط ہوسکتی ہے۔ ہم دکھی ہوتے ہیں جب چیزیں امیدوں سے میل نہیں کھاتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ آگے بڑھنا چاہیئے اور کبھی شکست نہیں ماننی چاہیئے۔

 

اسکے آگے رشمی نے کہا کئی لوگ اسکا سامنا کرتے ہیں لیکن وہ اسکے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔ میں نے خود کو باندھ لیا تھا۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میرے کام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ کیونکہ میں نے کام کیا۔ اس سے مجھے بہت مدد ملی۔ تین سے چار سال بعد، میں نے بھی کاؤنسلنگ لی اور محسوس کیا کہ اگر میں کچھ بن سکتی ہوں، تو میں بھی کچھ ختم بھی کرسکتی ہوں۔

بتادیں کہ رشمی دیسائی فی الحال ناگین سیریل میں مصروف ہے۔

Tags:

You Might also Like