Type to search

ٹی وی اور فلم

راشی مل فلم ’برہمسترا‘ میں بڑے اسٹارس کے ساتھ آئیں گی نظر

راشی

فلمی ڈسک،19جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکارہ راشی مل جلد ہی بڑی فلم میں قدم رکھنے جارہی ہے۔ اور وہ جلد ہی فلم برہمسترا میں نظر آئیں گی۔

ڈائریکٹر آیان مکھرجی کی آنے والی فلم برہمسترا کا ناظرین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

فلم کی اتنی زبردست اسٹار کاسٹ ہے کہ لوگ بس یہی امید کررہے ہیں۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلموں کو آنے میں دیری ہورہی ہے۔

لوگ امید کررہے ہیں کہ جلد سے جلد فلم ریلیز ہوجائے۔ اسی اسٹار کاسٹ میں ایک نام اداکارہ راشی کا ہے۔

برہمسترا اب تک کی انکی سب سے بڑی فلم ہوگی۔
اداکارہ راشی نے آئی ٹی انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ راشی ایکٹر کے علاوہ سنگر بھی ہے۔

 اسکے کے بعد وہ ایکٹر، سنگر، گانے لکھنا اور ڈانسر بن گئی۔

اب وہ برہمسترا کی شوٹنگ کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ راشی جلد ہی بڑی فلم میں نظر آئیں گی۔
راشی مل کو اپنی آنے والی فلم برہمسترا کی شوٹنگ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

راشی نے اداکارہ کاجول کی فلم ہیلی کاپٹر ایلا ، ڈیئر مایا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔

اس فلم کے علاوہ انہیں اپنی آنے والی فلم کاویا کی شوٹنگ کا بھی انتظار ہے۔
راشی کو سفر کرنے اور کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔

وہ اب تک 34ملکوں کا سفر کرچکی ہے۔

راشی نے کاجول کی فلم ہیلی کاپٹر ایلا سے بالی ووڈ میں انٹری لی۔

انہوں نے اداکاری کے کیریئر کا آغاز بیجوئے نمبیار کے ساتھ ٹی وی سیریز ایم ٹی وی رش سے کی۔

راشی اسٹار پلس پر پیار تو نے کیا کیا میں بھی کام کیا۔

راشی کلر چینل پر کوڈ ریڈ تلاش میں نظر آئی۔

چینل وی پر ٹوئسٹ والا لو، اور ڈر سب کو لگتا میں دیکھی گئی۔

راشی مل فلم برہمسترا میں امیتابھ بچن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، جیسے بڑے ایکٹرس کے ساتھ کام کرتی دیکھائی دیں گی۔

Tags: