Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکٹر دھنوش کے ساتھ نظر آئیں گی راشی کھنہ

اداکارہ راشی کھنہ

فلمی ڈسک، 21 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جان ابراہم کی فلم مدراس کیفے سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ راشی کھنہ ان دنوں اپنے پروجیکٹ کو لیکر کافی مصروف ہے۔ انہوں نے کئی بڑی پروجیکٹس سائن کیے ہیں۔

اپنی پہلی فلم کے فوری بعد راشی نے تامل، تلگو اور ملیالم فلموں میں کام کرنا شروع کردیا –

انہوں نے راجش ماپوسکر کی فلم ’رودرا‘ کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

اس فلم میں انکے ساتھ اجے دیوگن اور اتل کلکرنی نظر آئیں گے۔ اسکے بعد وہ دھنوش کے ساتھ سن پیکچرس پروڈکشن فلم کی شوٹنگ کے لیے چنئی جائیں گی۔

وہ اپنے کام کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس لیے وہ چنئی ، ممبئی اور حیدرآباد کے چکر لگا رہی ہے۔ حالانکہ راشی کے پاس اس وقت بڑی فلموں اور ڈیجیٹل پروجیکٹس ہیں۔

راشی کھنہ کی پیدائش 30 نومبر، 1990ء میں دہلی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام راج کے کھنہ اور والدہ کا نام سریتا کھنہ ہے۔ انکے بڑے بھائی کا نام رونق کھنہ ہے۔

راشی نے اپنی پوری پڑھائی لکھائی دہلی سے کی- راشی نے اپنی اسکول کی تعلیم سینٹ مارکس سینئر سیکنڈری پبلک اسکول، دہلی سے کی، اور لیڈی شری رام کالج دہلی سے بی اے میں گریجویشن مکمل کیا۔

راشی فلموں میں ایکٹینگ کے علاوہ ایک اچھی ڈانسر اور سنگر بھی ہے- آئی ایم بی ڈی پر دستیاب معلومات کے مطابق راشی نے سال 2017 میں تیلگو ایکٹر نمن مشرا سے شادی کرلی تھی-

 انہوں نے تیلگو فلم اوہلو گوُساگُولادیڈ (2014) تمل فلم ایمائکا نودیگل (2018) کے ساتھ خود کو کامیاب اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا۔

راشی مدراس کیفے کے بعد اپنی دوسری فلم منم (2014) میں وہ ایک مہمان کردار میں نظر آئیں بعد میں وہ تیلگو کی کامیاب فلموں مثلاً بنگال ٹائیگر (2015)، سپریم (2016), جے لو کوسا (2017) اور تھولی پریما (2018) میں نظر آئیں۔

راشی جلد ہی فلم تغلق دربار، ارنم نائی 3، اور بھرم کے پروموشن شروع کریں گی۔ اسکے علاوہ وہ ایکٹر دھنوش کے ساتھ بنا ٹائٹل والی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی۔

راشی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- تیلگو اور تامل فلموں میں تو راشی مشہور نام ہے-

Tags:

You Might also Like