Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ راجشری دیشپانڈے کی مدد کرنے آگے آئے شاہ رخ خان

فلمی ڈسک،27اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ایک بار پھر سے اپنی دریا دلی کو لیکر بحث میں ہے۔ خبر ہے کہ شاہ رخ نےپھر سے ڈاکٹرس کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ اداکارہ راجشری دیشپانڈے نے سوشل میڈیا پر اس مدد کے لیے شاہ رخ کو شکریہ کہا ہے۔ اداکارہ راجشری دیشپانڈے نے شاہ رخ خان سے ٹیوٹر پر اورنگ آباد کے ڈاکٹرس کے لیے پی پی ای کٹس کی مدد مانگی تھی۔ اب راجشری نے مدد ملنے کے بعد شاہ رخ کو اسکے لیے شکریہ کہا۔

 

دراصل راجشری دیشپانڈے نے 18 اپریل کو ٹیوٹ کرکے کہا تھا کہ شاہ رخ خان پلیز اورنگ آباد ڈاکٹرس کی مدد کریں۔ انہیں ہر دن 1000 خاندان کو چیک کرنے کے لیے جانا ہوتا ہے۔ اور انکے پاس صحیح پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ کٹس بھی نہیں ہے۔ جیسا کہ اورنگ آباد کوویڈ 19 کا ہاٹ اسپاٹ کرچکا ہے اور ایسے میں ہم ہیلپ لیس محسوس کررہے ہیں۔

 

معلومات ملنے کے بعد شاہ رخ نے اپنے این جی او میر فاؤنڈیشن کی مدد سے 2500 پی پی ای کٹس اورنگ آباد ڈاکٹرس کے لیے پہنچائی ہے۔ تاکہ یہاں میڈیکل اسٹاف بنا روکے اپنا کام صحیح سے کرسکے۔ اسی مدد کے لیے راجشری نے اب کنگ خان اور انکے این جی او کو شکریہ کہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے شاہ رخ مہاراشٹرا میں بھی میڈیکل اسٹاف کی مدد کے لیے پی پی ای بھیجوا چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں ایک کسان کے گھر پیدا ہوئی سماج کام میں کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ کافی ٹائم پہلے انہوں نے مہاراشٹرا کے ایک گاؤں کو گود لیا تھا۔ فی الحال وہ اپنے گاؤں والوں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس جیسی وبا سے لڑ رہی ہے۔ اپنے نجی اسکول کا تعیمری کام درمیان میں چھوڑ کر راجشری فی الحال گاؤں میں گھر گھر ضروری چیزیں پہچانے کا کام کررہی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

Happy Vishu , Bihu , Baisakhi , Ambedkar Jayanti and belated Easter ❤️ Stay Happy and Stay safe everyone #ThrowbackPicturefromkerala

A post shared by Rajshri (@rajshri_deshpande) on

راجشری دیشپانڈے ایک اداکار اور سماجی کارکن ہیں۔راجشری نے عامر خان کی فلم تلاش میں ایک چھوٹے سے کردار کے ساتھ ، 2012 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس کے بعد وہ ٹی وی میں چلی گئیں اور 2013 میں کچھ تو لوگ کہیں گے اور 24: انڈیا میں نظر آئی۔اسکے بعد وہ پھر سلمان کی فلم کک میں ایک چھوٹے رول میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like